چینی صدر کی پانچن لاما ارتنی چوکی گیابو سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
چینی صدر کی پانچن لاما ارتنی چوکی گیابو سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں پانچن لاما ارتنی چوکی گیابو سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ صدر مملکت نے انہیں دسویں پانچن لاما کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بدھ مت کے گہرے علم کے حامل اور عوام و خواص کی محبت کے مستحق تبتی بدھ مت کے روحانی رہنما بننے کی ترغیب دی۔
انہوں نے قومی یکجہتی کو فروغ دینے، مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور تبت کے مستحکم ترقیاتی عمل میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع کا اظہار کیا۔پانچن لاما نے کہا کہ وہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی ہدایات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور دسویں پانچن لاما کی مثال پر عمل کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت، ملکی سالمیت اور قومی اتحاد کی مضبوطی سے حمایت کریں گے۔
انہوں نے اپنے مذہبی علم اور جامع صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے قومی یکجہتی کو فروغ دینے، چین میں مذہبی امور کی ترقی اور شی زانگ کی جدید تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں: خیبر پختونخوا حکومت چین امریکہ تعلقات ایک اہم تاریخی موڑ پر ہیں، چینی نائب صدر پاکستان کرپٹو میں بھارت سے آگے،’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘قائم چین کے سمندری تحفظ اور پائیدار ترقی سے متعلق اقدامات یہ “منفی 1.5” دنیا کی جانب سے ٹیرف دھونس بازوں کے لئے ایک انتباہ ہے، رپورٹ چینی ساختہ AES100 ہوائی انجن کو پروڈکشن لائسنس جاری چین میں مجموعی طور پر 101 نئے بین الاقوامی فضائی کارگو روٹس کا آغاز
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پانچن لاما
پڑھیں:
’’امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے‘‘ وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ملاقات میں اظہارِ یکجہتی
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دوحا میں امیرِ قطر سے ملاقات میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔
دوحا میں ہنگامی طور پر بلائے گئے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحا میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 ستمبر کا اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین پامالی ہے۔
انہوں نے اپنی گزشتہ ہفتے قطر آمد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور پائیدار ہیں اور یہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔
وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے قطر کی جانب سے دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ قطر کی درخواست پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی کوشش کی تاکہ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عالمی سطح پر بات کی جا سکے۔
امیر قطر نے وزیراعظم کے دوحا میں اجلاس میں شرکت اور 12 ستمبر کو اظہارِ یکجہتی کے لیے کیے گئے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔