ریاض:

سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان نے حج کی ادائیگی کیلیے آنے والے مسلم ممالک کے قائدین کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد کے ظہرانے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے شرکت کی۔

ظہرانے میں عالم اسلام کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ محمد بن سلمان نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے وحدت اور اتحاد سے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ظہرانے سے مفتی اعظم فلسطین اور وزیر اوقاف شام نے بھی خطاب کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ولی عہد

پڑھیں:

سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر مقامی قبر ستان میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں اراکین اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کو مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کے روز یہاں قذافی سٹیڈیم کے باہر اداکی گئی۔شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے مرحوم کی نمازجنازہ پڑھائی ۔نمازجنازہ میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھو کھر، مشیر وزیر اعلی پنجاب حافظ میاں محمد نعمان،اراکین صوبائی اسمبلی میاں ہارون اکبر،میجر (ر) غلام سرور،خواجہ احمد حسان،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ،سابق صدر پی ٹی آئی لاہور چوہدری اصغر گجر ،میاں محمد اکرم عثمان ،فواد چوہدری ،جمشید اقبال چیمہ ، بریگیڈیئر( ر) مشتاق احمد،ابوذر سلمان نیازی ، پی پی پی رہنما شوکت بسرا ، فردوس شمیم نقوی،انجم نثار و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر منگل کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے،وہ طویل عرصہ سے بیمار اور زیر علاج تھے۔دریں اثنا اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کے صاحبزادے حماد اظہر سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے،ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نون میں شامل
  • سابق صوبائی وزیر نوبزادہ محسن علی خان بیٹے اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
  • فرانس کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان، پاکستان علماء کونسل کا خیر مقدم
  • پولیو کے قطرے نہ پلانے سے معذوری کے ذمہ دار والدین: طاہر اشرفی 
  • گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں شرکت کیلیے وزیر صحت مصطفیٰ کمال بیجنگ روانہ
  • پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟
  • پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی راہ ہموار
  • سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر مقامی قبر ستان میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں اراکین اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
  • ملک ظہیر نواز کی بیٹی کا نکاح، غلام سرور خان، راجہ بشارت سمیت متعدد رہنماؤں کی شرکت