شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت کی سرزمین پر علم، خود اعتمادی اور خدمت قوم کا نیا باب اور بلوچستان میں علم خود اعتمادی اور قومی خدمت کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج تربت میں روشن مثال ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جون 2018 میں تربت میں قائم ہوا، 64 کیڈٹس پر مشتمل دوسرا بیچ کامیابی سے فارغ التحصیل ہو چکا ہے۔

یہ ادارہ صرف تعلیمی عمارت نہیں بلکہ بلوچستان کی ترقی پذیر سوچ کی عکاسی ہے، کیڈٹ آمنہ  نے کہا کہ اس ادارے نے میرے اندر وہ صلاحیتیں جگا دیں جن کا مجھے تصور بھی نہ تھا، میں اس کالج کی پریڈ کمانڈر ہوں اور ساتھیوں کے لیے ایک مثالی کردار ادا کر رہی ہوں۔

کیڈیٹ آمنہ  نے کہا کہ ہمیں صرف نصاب ہی نہیں بلکہ قیادت خود اعتمادی اور بڑے خواب سیکھنے کو ملتے ہیں، تربت جہاں کبھی تعلیم ایک خواب تھی آج قومی تعمیر کی عملی تجربہ گاہ بن چکا ہے۔

یہاں کی طالبات نے نظم و ضبط قیادت قومی جذبے اور سماجی خدمت جیسے اصول اپنا لیے ہیں، بلوچستان کی باہمت بیٹیاں کہتی ہیں ہم قومی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

یہ ادارہ ہر طالبہ کے لیے روشن مستقبل نیا اعتماد اور فخر کا استعارہ بن چکا ہے، شیخہ فاطمہ کالج سے فارغ التحصیل بیٹیاں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خود اعتمادی اور گرلز کیڈٹ کالج شیخہ فاطمہ

پڑھیں:

قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے باقاعدہ معاہدہ

 قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے بقیہ سیزن کے لئے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔یارکشائر کاؤنٹی مینجمنٹ کے مطابق امام الحق رواں ہفتے سرے کے خلاف شیڈول میچ میں ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گے، یارکشائر کے جنرل منیجر نے امام الحق کی شمولیت کو ٹیم کے لئے خوش آئند قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ امام الحق جیسے تجربہ کار اوپنر اب ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ان کی موجودگی بیٹنگ لائن کو تقویت دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • میٹرک: لاہور 1193 نمبرز کے ساتھ حرم فاطمہ، گوجرانوالہ سے 3 امیدواروں کا مشترکہ ٹاپ 
  • میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
  • ملی یکجہتی کونسل کا قومی مشاورتی اجلاس
  • لاہور؛سینئر سیاستدان، رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
  • قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے باقاعدہ معاہدہ
  • فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان
  • پرانے وقتوں کے بچیوں کے وہ نام جو آج بھی مستعمل، برطانیہ میں کونسا مبارک نام سب سے زیادہ مقبول
  • سندھ بھر کے کالجوں میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا مرحلہ مکمل
  • علی امین گنڈا پور کو مبارک ہو، پیپلزپارٹی ،(ن )لیگ ، جے یو آئی کا سینیٹر بھی بنوا دیا، پی ڈی ایم کو پوری طرح سپورٹ کیا، ایمل ولی خان
  • پنجاب کا ایک اور خاندان چلاس سیلابی ریلے میں پھنس گیا؛ 2 جاں بحق، بچہ لاپتا