ثنا جاوید اور شعیب ملک کی عید کی تصاویر نے سب کی توجہ سمیٹ لی
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
اداکارہ ثنا جاوید اور سابق قومی کپتان شعیب ملک نے عیدالاضحیٰ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
خوبصورت جوڑی کی بڑی عید کی تصاویر مداحوں کو بےحد پسند آئیں۔ دونوں نے دبئی سے عید کے پہلے دن کی جھلکیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، جس میں وہ روایتی لباس پہنے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔
ثنا جاوید نے عید کے موقع پر سلک کا بلاک پرنٹ کا ہلکا گلابی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ شعیب ملک نے سرمئی رنگ کے روایتی شلوار قمیص کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور ڈراموں "پیارے افضل”، "ذرا یاد کر” اور "خانی” سے کیا تھا۔ گزشتہ چند برسوں میں ان کی ذاتی زندگی خبروں کا حصہ بنی رہی خاص طور پر گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی اور شعیب ملک سے شادی کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا رہا۔
رواں برس رمضان میں ایک شو کے دوران ثنا کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ان کے ممکنہ حمل کی قیاس آرائیاں بھی کی گئیں تاہم اس بارے میں جوڑے کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔
https://www.
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شعیب ملک
پڑھیں:
کاسمیٹک سرجری کا الزام، اداکارہ کومل میر نے خاموشی توڑ دی
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر ان دنوں کاسمیٹک سرجری اور شکل میں ظاہری تبدیلیوں اور وزن میں اضافے کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔
زیادہ تر صارفین نے کومل میر کے اچانک وزن بڑھنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اداکارہ کس طرح اتنی جلدی اپنا وزن بڑھا سکتی ہیں اس طرح ان پر کاسمیٹک سرجری کا الزام لگایا گیا۔ اب انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزن کم ہونے پر انہیں سوکھی کہا جاتا تھا اور اب وزن بڑھا لیا ہے تو سرجری کے الزامات لگ گئے ہیں۔
کومل میر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک بار پھر اپنے وزن اور چہرے کے خدوخال میں تبدیلیوں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کوئی میک اپ پراسیجر یا سرجری نہیں کرائی بلکہ اپنا وزن بڑھایا ہے، جس وجہ سے چہرہ بھی بدل چکا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے سے قبل ہی میں کم وزن اور کھانے پینے کے مسائل کا شکار تھی لیکن کبھی اس پر توجہ نہ دی تھی، تاہم شوبز میں آنے کے بعد وہ پریشان ہوئی کہ کیسے وہ اپنا وزن بڑھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے میں ’انڈر ویٹ‘ تھیں اور’ایٹنگ ڈس آرڈر‘ کا بھی شکار تھی جس کی وجہ سے میری باڈی شیمنگ کی جاتی تھی کوئی کہتا تھا کہ ہینگر پر کپڑے لٹکے ہوئے ہیں تو کوئی سوکھی کہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’می ٹو‘ مہم کو پاکستان میں ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا، کومل میر
کومل میر نے کہا کہ پہلے میں دوستوں اور اداکاروں کی باتوں پر ہنستی رہتی تھیں لیکن بعد میں دکھ بھی ہوتا کہ انہیں کیوں باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے ایک فلم آفر ہوئی جس کے لیے کہا گیا کہ اپنا وزن بڑھائیں ورنہ آپ اسکرین پر بالکل بچی لگیں گی اس کے بعد میں نے کھانا شروع کیا صبح ناشتے میں دیسی گھی کے ساتھ پراٹھے، دوپہر میں 2 روٹیاں اور ڈنر میں بھی 2 روٹیاں کھانے لگی اس سے پہلے میں صرف چاول پسند کرتی تھی۔
اداکارہ کے مطابق مجھے اندازاہ نہیں تھا کہ کہاں کہاں سے وزن بڑھ جائے گا اور سب سے زیادہ میرا چہرہ موٹا ہوا اور میں خوش رہنے لگی، چہرے سے سیاہ دھبے بھی غائب ہو چکے تھے اور خود کو بھی پہلے سے زیادہ خوبصورت لگنے لگی تھی، میری تصویریں اچھی آنے لگی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کومل میر کومل میر تنقید کومل میر سرجری کومل میر وزن