وزیراعظم شہباز شریف نے سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے.وزیراعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی فون پر عیدالاضحیٰ کی مبارکباددی۔وزیراعظم شہباز شریف اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے امت مسلمہ کے اتحاد، ہم آہنگی اور غزہ کے عوام کے لیے خصوصی دعا کی۔وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کشیدگی کے دوران عمان کے موقف پر شکریہ ادا کیا.

وزیراعظم شہباز شریف نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے سلطان عمان کی حمایت کو سراہا۔وزیراعظم نے سلطنت عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو دورہ پاکستان کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا، عمان کے سلطان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ۔دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز، سید مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور اور سرفراز بگٹی کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی، پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا.وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تمام رہنماؤں نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کو عیدالضحیٰ کی مبارک باد دی اور وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے کی مبارک باد دی عمان کے سلطان

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔     ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کنگ چارلس سوئم اور وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مثبت پیشرفت سے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے اس سلسلے میں ہائی کمشنر کے مثبت کردار کو خاص طور پر سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی برطانیہ کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے، جس کی اس وقت پاکستان کے پاس صدارت ہے۔ملاقات میں جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ لندن کے بارے میں بتایا جہاں انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے وسیع مشاورت کی۔برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم کے وژن اور قیادت میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں حکومت کی معاشی کارکردگی کو سراہا جس سے تمام اہم میکرو اکنامک اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی۔ ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم کے ساتھ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں ہونے والی علاقائی پیش رفت پر برطانیہ کے نقطہ نظر کے حوالے سے گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب
  • وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟
  • وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
  • ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم
  • چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ الولید بن خالد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ