عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہدا کے لواحقین نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کیا ہے،  جس میں انہوں نے رتبۂ شہادت کو پانے لیے فخر قرار دیا۔

وطن عزیز کی حفاظت کی راہ میں اپنی جان قربان کرنے والے شہدا کے لواحقین  آج بھی اپنے پیاروں کو جذباتی انداز میں یاد کرتے ہیں۔

حوالدار کاشف ضیا شہید کی بیٹی نے اس موقع پر بتایا کہ میرے والد جب عید پر آتے تھے تو ہم تینوں بہن بھائیوں کے لیے کپڑے، چوڑیاں اور مہندی لے کر آتے تھے۔ ان کی شہادت کے بعد 8 عیدیں گزر چکی ہیں لیکن ہمیں آج بھی ان کی بہت یاد آتی ہے۔

ان کی بیوہ نے   بتایا کہ میرے شوہر بہت اچھے انسان تھے اور ہمیں ان کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے، خاص طور پر عید کے موقع پر۔ انہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

اسی طرح سپاہی محمد صفدر شہید کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے نے اپنے وطن کی خاطر جان دی اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا ۔  انہوں نے کہا کہ ان شہدا کی قربانیوں ہی کی بدولت ہم اپنے گھروں میں چین سے زندگی بسر کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخری بار جب میرا بیٹا عید پر آیا تو واپس جاتے ہوئے 3 بار وہ پلٹا اور اپنی 2 سالہ بیٹی کے ماتھے پر بوسہ دیا۔ اللہ تعالیٰ میرے بیٹے کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

حوالدار وحید احمد شہید کے بیٹے نے کہا کہ میں 7 سال کا تھا تو میرے بابا شہید ہوگئے اور ہمیں عید پر ان کی بہت یاد آتی ہے۔ ان کی بیوہ نے کہا کہ عید کے موقع پر مجھے میرے شوہر کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان نے کہا کہ انہوں نے کی بہت

پڑھیں:

والد کی شہادت کے بعد بہادر بیٹا بھی وطن پر قربان،محسن نقوی کی شہیدمیجر زیاد سلیم آمد

در نایاب: شہیدوں کا عظیم خاندان, والد کی شہادت کے 20 برس بعد بہادر بیٹا بھی وطن پر قربان, راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےبلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہا، محسن نقوی نے کہا آپ جیسی بہادر اور بلند حوصلہ مائیں قوم کا فخر ہیں۔ 

اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے

محسن نقوی نے ‎شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ کی عظمت، حوصلے اور ہمت کو سلام پیش کیا، کہا کہ شہداء کے خاندان کا قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی، بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)

محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے، شہید میجر زیاد سلیم کا آخری آڈیو پیغام بھائی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو سنایا۔

چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا

 شہید میجر کی والدہ نے بتایا کہ ‎شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی بیٹے کی شادی ہوئی، وطن سے عشق جنون کی حد تک تھا، زخمی ہونے کے باوجود زیاد ساتھیوں کو بچاتے رہے، زخموں کی بھی پروا نہیں کی، ‎‎شوہر کے بعد اب بیٹا بھی وطن پر قربان ہو گیا۔ 

 شہید کی والدہ نےپُرعزم الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا وہ ‎ہمیشہ وطن اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔
‎‎میجر زیاد سلیم کے والد بریگیڈئر سلیم بھی 2005 میں مادرِ وطن پر قربان ہو چکے ہیں، ‎ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی ، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

اربعین کیلئے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد

متعلقہ مضامین

  • کیپٹن محمد سرور کے یوم شہادت پر ایل او سی چکوٹھی میں پروقار تقریب
  • والد کی شہادت کے بعد بہادر بیٹا بھی وطن پر قربان،محسن نقوی کی شہیدمیجر زیاد سلیم آمد
  • کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77 واں یومِ شہادت منایا گیا
  • کیپٹن محمدسرور شہید کا 77 واں یوم شہادت: صدر ، وزیر اعظم ،وزیر داخلہ کا خراج عقیدت
  • کاش آج میں عمران خان سے مل سکتا اور ان کے گلے لگ کر اپنا دکھ کم کرسکتا، حماد اظہر
  • وزیراعظم کا کیپٹن محمد سرور شہید کے77ویں یومِ شہادت پر خصوصی پیغام
  • کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
  • کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
  • کیپٹن محمد سرور شہید کا 77 واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے
  • شہدائے پاکستان کو سلام، کیپٹن عاقب جاوید شہید کی چھٹی برسی