بھارتی ریاست منی پور میں پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
انٹرنیٹ وموبائل سروسز معطل، ارم بائی تینگول تنظیم کے لیڈر کی گرفتای کے بعد تشدد پھوٹ پڑا
پانچ اضلاع میںسوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیز پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کی تشہیر بند
بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پورمیں ایک بار پھر حالات قابو سے باہر ہوتے جارہے ہیں اوربھارتی حکام نے پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ اورموبائل سروسزمعطل اورکچھ علاقوںمیں کرفیونافذکردیاہے۔ امپھال ویسٹ میں ارم بائی تینگول تنظیم کے لیڈر کی گرفتای کے بعد تشدد پھوٹ پڑاہے جس کے بعد پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل کردی گئی ہیںجبکہ وشنو پور میں کرفیو نافذ کیاگیاہے۔ منی پور کے جن اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات بند کی گئی ہیں ان میں امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، بشنو پور اور کاکچنگ شامل ہیں۔ان علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں۔ انتظامیہ نے انٹرنیت سروسز کو معطل کردیا ہے تاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیز پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کی تشہیر کو روکا جاسکے۔ مظاہرین میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں جو میتی رضاکار گروپ آرام بائی ٹینگول کے رکن ہیں جن پر کوکی قبائل نسلی تنازعہ کے دوران ان کے گائوں پر حملہ کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔ انہوں نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور وہ اپنے لیڈر کنن سنگھ کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگارہے تھے اوران کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
کراچی: بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، 2 بچے انتقال کرگئے
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کے ماموں نے بتایا کہ پانچ میں دو بچے دوران علاج انتقال کرگئے جن کی تدفین تھوڑی دیر میں کی جائے گی۔گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن کی نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔ڈاکٹرزکے مطابق پیدائش ایمرجنسی سیزیرین سیکشن ذریعے ہوئی بچوں کا وزن بہت کم ہے سب بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ بچوں کو بچوں کو آکسیجن دی گئی اور بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے۔اہلخانہ کے مطابق عدنان شیخ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی بچوں کی حالت پہلے سے بہتر ہے، پیشے کے اعتبار سے بچوں کے والد ڈرائیور ہیں۔بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ اخراجات بہت زیادہ ہے لہذا نتظامیہ اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔