ثناء یوسف قتل کیس: فیڈرل پراسیکیوٹر نے 2 رکنی پراسیکیوٹر ٹیم تشکیل دے دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
فیڈرل پراسیکیوٹر کی جانب سے ثناء یوسف قتل کیس میں 2 رکنی پراسیکیوٹر ٹیم مقرر کردی گئی۔
2 رکنی پراسیکیوٹر ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں۔
2 رکنی پراسیکیوٹر ٹیم ثناء یوسف قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی۔
خاتونِ اول اور قومی اسمبلی کی رکن، آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں 16 سالہ طالبہ ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پراسیکیوٹرز کی ٹیم چالان کی تیاری کی بھی اسکروٹنی کرے گی۔
پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد ثناء یوسف قتل کیس کا چالان مضبوط بنانا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رکنی پراسیکیوٹر ٹیم ثناء یوسف قتل کیس
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔