— فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ آبادی کنٹرول کرنے پر کوئی پیسہ نہیں لگایا جاتا۔

اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم اپنے خطے میں پیچھے ہوگئے ہیں، پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہوگئی ہے، ایسے حالات پیدا کرنے چاہئیں جس سے ملک کی گروتھ ہو۔

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے، پاکستان میں ترقی کا ماحول نہیں، ورلڈ بینک کے مطابق 45 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔

کیا مہنگا ہوگا کیا سستا؟ کونسا نیا ٹیکس لگے گا؟ وفاقی بجٹ دستاویز منظرِعام پر آگئی

اگلے مالی سال کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کوئی بنیادی اصلاحات نہیں کیں، بجٹ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی، معیشت میں اصلاحات کی ضرورت ہے جو ہم نہیں کر پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت میں استحکام ہے، کوئی ڈیفالٹ کی بات نہیں کر رہا، ملک میں میکرو اکنامک استحکام آگیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل

پڑھیں:

کراچی، ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا ڈیڑھ ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب ڈیڑھ ماہ قبل ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

ڈیڑھ ماہ قبل ندی میں مبینہ طور پر خاتون ڈاکٹر کے ڈوبنے کا کچھ پتہ نہ چل سکا، واقعہ 14 ستمبر کی شب پیش آیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں خاتون ڈاکٹر نے خود چھلانگ لگائی تھی، واقعے سے قبل شوہر سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے ایک ماہ بعد بھی خاتون ڈاکٹر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق کچھ روز بعد اطلاعات موصول ہوئیں کہ خاتون ڈاکٹر مبینہ طور پر آبائی علاقے گلگت روانہ ہوگئی ہیں، وہاں بھی خاتون ڈاکٹر کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

پولیس کے مطابق خاتون ڈاکٹر کے شوہر کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تھی، لیکن اب خاتون ڈاکٹر کا شوہر ضمانت پر رہا ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات میں امن کمیٹی کے سابق ممبر مفتاح الدین قتل
  • بانی پی ٹی آئی کا متبادل کوئی نہیں، بات ختم، عمران اسماعیل
  • بانی کا متبادل کوئی نہیں، پارٹی کے رہنما خود چمن کو جلانے میں لگے ہیں، عمران اسماعیل
  • عورتوں کو بس بچے پیدا کرنے والی شے سمجھا جاتا ہے؛ ثانیہ سعید
  • پاکستان کے لیے ناگزیر آئینی مرحلہ، 27ویں آئینی ترمیم کیوں ضروری ہے؟
  • پاکستان کینو اور مالٹے کی پیداوار اور برآمد کرنے والے 10 بڑے ممالک میں شامل
  • کراچی، ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا ڈیڑھ ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا
  • ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان