تمام غیرقانونی غیر ملکیوں کو انکے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے، وزارت داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
فائل فوٹو۔
غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے معاملے پر وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کا آغاز یکم اپریل 2025 سے ہوا، یکم اپریل سے اب تک 2 لاکھ 16 ہزار 103غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک 11 لاکھ 2 ہزار 441 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جاچکا۔
وزارت داخلہ نے کہا افغان شہری اور تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں، واپس جانے والے غیر ملکیوں کےلیے خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی موجود ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق وطن واپسی کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غیر قانونی غیر ملکیوں کو وزارت داخلہ واپس بھیجا
پڑھیں:
ایف آئی اے کا سندھ اور بلوچستان میں غیرقانونی منی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈان شروع کرنے کا فیصلہ
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے سندھ اور بلوچستان زون کو غیرقانونی منی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور کریک ڈائون شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائوتھ نے کراچی اور حیدرآبادمیں خصوصی کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ غیرقانونی منی چینجرزاورغیرملکی کرنسی کاذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائوتھ ایف آئی اے مجاہد اکبر خان نے کریک ڈائون کی ہدایات جاری کیں۔