وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شورشرابہ و احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران ایوان میں احتجاج بھی کیا۔
اپوزیشن اراکین بجٹ تقریر کے دوران مسلسل شور شرابہ کرتے رہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہو گیا، جس کی ابتداء تلاوتِ قرآنِ کریم سے کی گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ اور احتجاج بھی کیا۔
وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ مالی سال 2025 -26 کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ ایک ایسے موقع پر پیش کیا جا رہا ہے جب قوم نے اتحاد سے دشمن کو شکست دی ہے، ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سوا سال کے دوران معاشی بحالی اور اصلاحات کا عمل کامیابی سے مکمل کیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترجیح ایک ایسی معیشت کی تشکیل ہے جو سماج کے ہر طبقے کو فائدہ دے، گزشتہ سال معاشی بہتری کے کئی اقدامات کیے جس سے مالیاتی نظم و نسق بہتر ہوا، افراط زر میں نمایاں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام ہماری کامیابی ہے، ترسیلات زر کا حجم رواں مالی سال کے اختتام تک 37 یا 38 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تقریر کے دوران
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔