حج 1446 ھ کے سیزن کے دوران 4.5 کروڑ مکعب میٹر پانی تقسیم کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی کے اعلان کے مطابق اس نے رواں سال 1446ھ کے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں اللہ کے مہمانان کو 4.5 کروڑ مکعب میٹر سے زائد پانی فراہم کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے واضح کیا کہ یکم ذو القعدہ 1446ھ سے شروع ہونے والے حج کے سیزن میں حرم مکی اور مشاعر مقدسہ میں پانی کی ترسیل کا دورانیہ روزانہ 24 گھنٹے رہا، اور اس دوران 3.
(جاری ہے)
کمپنی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ میں اپنی خدمات کی انجام دہی کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی، اور مطلوبہ مقدار میں پانی عوامی نیٹ ورک، وضو خانوں، منی کے خیموں کے لیے مخصوص ایئرکنڈیشننگ نیٹ ورک، اور فائر فائٹنگ کے لیے سول ڈیفنس کے استعمال کے خاص ٹینکوں اور نیٹ ورکوں تک پہنچایا گیا۔کمپنی نے یہ بھی تصدیق کی کہ وہ اگلے حج سیزن 1447ھ کے لیے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کر چکی ہے تاکہ اللہ کے مہمانان کو بہترین آرام دہ خدمات مہیا کی جا سکیں اور وہ سکون و اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔