اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شاہ اللہ دتہ کے غاروں کے تحفظ اور ڈویلپمنٹ کے وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے منصوبہ کے لئے آئندہ مالی سال 26-2025 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی )کے تحت 32.074ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ59.940ملین روپے جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے 27.

866 ملین روپے کے فنڈز کا اجراء متوقع ہے۔واضح رہے کہ آئندہ مالی سال میں شاہ اللہ دتہ کے غاروں کے تحفظ اور ڈویلپمنٹ کے وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے منصوبہ کے لئے 32.074ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹر کےلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 4000 ملین روپے مختص

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: منصوبہ کے

پڑھیں:

پنجاب میں وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی نگرانی کیلئے نیا کمیشن قائم

سٹی42:  پنجاب میں وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی نگرانی کے لیے نیا کمیشن قائم کر دیا گیا ہے۔

ئے کمیشن کو وقف املاک، فلاحی ٹرسٹس اور سوسائٹیز کے مالی معاملات کی مکمل نگرانی کا اختیار حاصل ہوگا۔ کمیشن اداروں سے مالی ریکارڈ، آڈٹ رپورٹس اور اکاؤنٹس طلب کر سکے گا۔

ذرائع کے مطابق، اگر کسی ادارے میں غیر شفاف سرگرمیوں یا بدعنوانی کی شکایت موصول ہوئی تو کمیشن انکوائری کر سکے گا، اور خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ ادارے کی رجسٹریشن منسوخ یا معطل بھی کی جا سکے گی۔

بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار

کمیشن صوبے کے تمام وقف، ٹرسٹ اور سوسائٹیز کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیار کرے گا، جس میں تمام اداروں کو اپنے اصل مالکان (Beneficial Owners) کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوں گی۔

نیا ایکٹ منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی مالی معاونت اور غیر قانونی رقوم کی منتقلی جیسے جرائم کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو 3 سال کے لیے تعینات کیا جائے گا، جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر اسے مزید دو سال کی توسیع دی جا سکے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا  

متعلقہ مضامین

  • صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ختم کر رہے ہیں، وزیر توانائی
  • وزیراعظم نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کےلئے حمایت مانگی، بلاول بھٹو نے تفصیلات جاری کردیں
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ
  • جاپان: ریچھوں کے حملے روکنے کے لیے شکاریوں کے فنڈ مختص
  • سول ہسپتال کوئٹہ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • پنجاب میں وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی نگرانی کیلئے نیا کمیشن قائم
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب روپے کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا
  • گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس