اگر بھارت نے پانی کے مسئلے پر کوئی اقدام اٹھایا تو پاکستان اسے جنگ تصور کرے گا، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ہمارا بیانیہ تسلیم کیا گیا، جنگ میں بھی ہماری پاک افواج نے بہترین اور بھرپور جواب دیکر یہ ثابت کیا کہ ہم ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایک ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ایٹمی ملک ہے جو امن کا خواہاں ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنگ میں ہم ثابت کیاکہ ہم ایک قوم ہیں۔ انڈیا نے پانی کو روکنے کی کوشش کی تو اعلان جنگ ہوگا۔ پوری دنیا میں ہمارا بیانیہ تسلیم کیا گیا، جنگ میں بھی ہماری پاک افواج نے بہترین اور بھرپور جواب دیکر یہ ثابت کیا کہ ہم ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہیں۔ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا اور بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کا دانشمندی سے مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی تحقیقات کی پیشکش کی لیکن بھارت نے اسے مسترد کر دیا، جو خود ایک سوالیہ نشان ہے۔ ہم پر حملے کا موثر جواب دیا گیا اور دنیا نے ہمارے بیانیے کو تسلیم کیا، اگر بھارت نے پانی کے مسئلے پر کوئی اقدام اٹھایا تو پاکستان اسے جنگ تصور کرے گا۔ پانی ہمارے لئے زندگی اور خودمختاری کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے سامنے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنی بھرپور نمائندگی کر رہا ہے۔ ہم امن کے لئے کوشاں ہیں اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بھرپور کام جاری ہے، ہر دور میں ملتان کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں ارکان اسمبلی حکومت سے عوام کے حق میں تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ شہدا کو نہ بھولا جائے اور بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کے لیے کچھ ضرور کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
کراچی:پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی چھٹیوں میں بھی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شاہین آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں شریک پاکستان چیمپیئنز کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
@uksupersportsShaheen Afridi on Holiday but No Break from Fitness #ShaheenAfridi #FitnessOnHoliday #CricketGrind #NoDaysOff #PakistaniCricketer #ShaheenShah #CricketPassion
♬ So High - Sidhu Moose Walaان کی بولنگ دیکھنے کے لیے شائقین بھی گراؤنڈ میں آگئے تھے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش سے ٹی 20 سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو منتخب نہیں کیا گیا تھا۔