گائے، بکرے یا گدھے کا گوشت؟ پہچان کیسے کریں؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
پاکستان میں گدھے کے گوشت کی فروخت غیرقانونی ہے، مگر اس کے باوجود وقتاً فوقتاً ایسی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں کہ بعض جگہوں پر گدھے کا گوشت بیچا جا رہا ہے، جس سے عوام میں تشویش اور بے چینی پیدا ہو جاتی ہے کہ کہیں وہ گائے یا بکرے کے گوشت کے نام پر گدھے کا گوشت تو نہیں کھا رہے۔
حال ہی میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد گدھے اور 25 من گوشت برآمد کیا۔ اطلاعات کے مطابق وہاں ایک سلاٹر ہاؤس قائم کیا گیا تھا، جہاں گدھوں کو ذبح کرکے گوشت کولڈ اسٹوریج میں رکھا جاتا تھا۔ اس گوشت کا کچھ حصہ غیر ملکی باشندوں کو پاکستان میں ہی فراہم کیا جا رہا تھا جبکہ کھالیں اور گوشت بیرونِ ملک بھی بھیجے جا رہے تھے۔
مزید یہ بھی انکشاف ہوا کہ گدھوں کو ذبح کرنے کے لیے بیرونِ ملک سے قصائی بلائے گئے تھے، اور سلاٹر ہاؤس چلانے والے دو غیر ملکی افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران 14 گدھوں کی باقیات اور 45 زندہ گدھے بھی برآمد ہوئے۔ تاہم ابھی تک گدھے کا گوشت مقامی مارکیٹوں میں فروخت ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے، لیکن شہریوں میں خدشات بدستور موجود ہیں۔
گدھے کے گوشت کی شناخت کیسے کریں؟
عام افراد کے لیے گدھے کا گوشت پہچاننا آسان نہیں ہوتا، لیکن ماہرین کے مطابق کچھ نمایاں علامات کی مدد سے فرق کیا جا سکتا ہے:
رنگ: گدھے کا گوشت عموماً گہرے سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔
ساخت: یہ باریک ریشے دار اور نسبتاً نرم ہوتا ہے، جبکہ گائے یا بکرے کے گوشت کے ریشے قدرے سخت اور چٹخنے والے ہوتے ہیں۔
چکنائی: گدھے کے گوشت میں چکنائی بہت کم اور سفیدی مائل سرمئی رنگ کی ہوتی ہے۔
بو: اس گوشت میں ایک مخصوص میٹھی سی بو ہوتی ہے، جو پکاتے وقت مزید واضح ہو جاتی ہے۔ بعض اوقات یہ بو ناخوشگوار محسوس ہو سکتی ہے۔
ذائقہ: گدھے کا گوشت چبانے میں سخت اور ذائقے میں تھوڑا میٹھا محسوس ہوتا ہے۔
دیسی طریقہ: کینیا میں گدھے کے گوشت کی پہچان کے لیے لوگ اسے ابالتے ہیں، کیونکہ یہ گوشت ابالتے وقت عام گوشت کے مقابلے میں زیادہ جھاگ پیدا کرتا ہے۔
محفوظ گوشت خریدنے کے لیے احتیاطی تدابیر
ہمیشہ ایسے قصاب سے گوشت خریدیں جو آپ کے سامنے جانور ذبح کرتا ہو۔
صرف سرکاری یا حکومت سے منظور شدہ دکانوں سے مہر لگا ہوا گوشت خریدیں۔
اگر آپ کو شک ہو کہ گوشت مشکوک ہے تو فوری طور پر فوڈ اتھارٹی یا متعلقہ حکام سے رجوع کریں۔
صارفین کو چاہیے کہ وہ گوشت خریدنے میں ہوشیاری سے کام لیں تاکہ کسی بھی غیرقانونی یا غیرمعیاری گوشت کے استعمال سے خود کو اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھ سکیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گدھے کے گوشت گدھے کا گوشت گوشت کے کے لیے
پڑھیں:
جنوبی کوریا میں موت کاروبار کا ذریعہ کیسے بن گئی؟
جنوبی کوریا میں تیزی سے بڑھتی عمر رسیدہ آبادی اور کم شرحِ پیدائش کے باعث تدفین اور موت سے متعلق پیشوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آبادی کا تقریباً نصف حصہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کا ہے، جبکہ شرحِ پیدائش دنیا میں سب سے کم سطح پر پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین کا کنٹرول متعارف
اسی کے نتیجے میں تدفین سے متعلق پیشوں میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ بوسان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں درجنوں طلبا کو تدفین کی تربیت دی جا رہی ہے۔
ملک میں اکیلے رہنے والے افراد کی شرح اب 42 فیصد ہو چکی ہے، جس نے تنہائی میں موتکے واقعات میں اضافہ کر دیا ہے۔
جنوبی کوریا ترقی یافتہ ممالک میں سب سے زیادہ خودکشی کی شرح رکھنے والا ملک بھی ہے، جس کے باعث حکومت کو عمر رسیدہ اور اکیلے رہنے والے شہریوں کے لیے سماجی و فلاحی اقدامات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اموات تدفین جنوبی کوریا خودکشی