سرکاری ملازمین کو نیشنل بینک میں اکائونٹ کھولنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نوشہرو فیروز (نمائندہ جسار) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نوشہرو فیروز حسن جان چنگیزی نے اپنے ایک اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین جن کے بینک اکاؤنٹ انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر فارمیٹ کے مطابق اپ ڈیٹ نہیں کئے گئے ہیں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ ان کے ڈی ڈی او یا ذاتی طور پر ایف او فارم 2 اور بینک اکاؤنٹ کے چیک کی فوٹو کاپی کے ہمرہ اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنس ا?فیس سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اوقات میں اس سلسلے میں نوٹس دیئے گئے ہیں مگر ا?ج تک 210 ملازمین کے اکاؤنٹس اپ ڈیٹ نہیں کرائے جا سکے۔ اس نوٹس کے بعد اکاؤنٹ اپ ڈیٹ نہ کرانے والے ملازمین اور پینشنرز کی تنخواہین اور پینشن کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اکاو نٹ
پڑھیں:
کراچی، نیشنل ہائی وے پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
کراچی:نیشنل ہائی وے پر ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارشاد کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔