وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی میں 6 فیصد اضافہ مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ مسترد کردیا جب کہ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دی، وفاقی کابینہ پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر امور پر مشاورت بجٹ کی اصولی منظوری کے باوجود جاری رہا۔
پیپلز پارٹی نے تنخواہوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو جس حد تک ریلیف فراہم کرسکے وہ کیا جارہا ہے۔
وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ دس فیصد کرنے کی تجویز دے دی، وزہر اعظم نے تجویز سے اتفاق کیا اور 6 فیصد بڑھانے کی تجویز مسترد کردی اور کہا کہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہونا چاہئے، اس کے بعد کابینہ نے 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے تصدیق کہ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملازمین کی تنخواہوں میں نے سرکاری ملازمین کی وفاقی کابینہ فیصد اضافہ کابینہ نے کی منظوری
پڑھیں:
گورنر نے خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین کی منظوری دے دی
—فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین کی منظوری دے دی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے۔
نئی کے پی کابینہ اراکین کی حلف برداری تقریب آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کابینہ اراکین سے حلف لیں گے۔
10وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ 10وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر شامل ہیں۔
ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند نئی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔