عید کے موقع پر جب تمام شوبز شخصیات اپنی دیدہ زیب تصاویر سے سوشل میڈیا کی زینت بڑھا رہی تھیں، معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک منفرد راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے عید کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی، جس پر مداحوں کے تجسس نے انہیں وجہ بتانے پر مجبور کردیا۔

صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو بتایا کہ اس بار انہوں نے جان بوجھ کر عید کی روایتی تیاریوں سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا، ’’میرے پیارو! میں جانتی ہوں آپ میری عید کی تصاویر کے منتظر تھے، لیکن اس بار کوئی خاص جھلک تھی ہی نہیں۔‘‘

اداکارہ نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینے مسلسل کام اور سفر میں گزرنے کے بعد انہیں آرام کی شدید ضرورت تھی۔ ’’میں نے پہلی بار محسوس کیا کہ مجھے یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے سچا، سادہ اور روح کو سکون دینے والا آرام چنا‘‘۔

انہوں نے اپنی عید کی روٹین شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ تین دن بالوں میں تیل لگا کر، مزیدار کھانے کھا کر اور خاموش دعائیں مانگتے ہوئے گزارے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی انسان کو رک کر سانس لینے اور اپنے آپ کو وقت دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

صبا قمر نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی اپنی معمول کی روٹین میں واپس آ جائیں گی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’’آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ کہ آپ ہمیشہ مجھے سمجھتے ہیں اور میری کمی کو محسوس کرتے ہیں۔‘‘

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے عید کی

پڑھیں:

داؤد ابراہیم کے بھانجے کی پارٹی میں شرکت کا معاملہ، اداکارہ نورا فتیحی نے خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ اداکارہ و رقاص نورا فتیحی نے اپنے خلاف گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ممبئی میں منعقد ہونے والی مبینہ منشیات پارٹیوں میں شریک تھیں۔

نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں ان خبروں کو ’جھوٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نام بلاجواز اس معاملے سے جوڑا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کو نورا فتیحی جیسا بنانے کی ضد کا انجام کیا ہوا؟

انہوں نے لکھا کہ میں پارٹیز میں شرکت نہیں کرتی۔ میں مسلسل سفر میں ہوتی ہوں اور اپنا بیشتر وقت کام میں گزارتی ہوں۔ میرا ان افراد سے کوئی تعلق نہیں جن کا ایسی سرگرمیوں سے واسطہ ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں چھٹی کے دن میں گھر، دبئی کے ساحل یا اپنے اسکول کے دوستوں کے ساتھ وقت گزارتی ہوں۔ میرا پورا دن و رات میرے کام، خوابوں اور اہداف پر صرف ہوتا ہے۔ نورا نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں کہ ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا ہو۔ ماضی میں بھی جھوٹ کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، مگر اس بار میں خاموش نہیں رہوں گی۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ براہِ مہربانی میرا نام اور تصویر ایسے معاملات میں استعمال نہ کی جائے جن سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی کی ہلاکت کی خبریں، سچائی کیا ہے؟

نورا فتیحی کا بیان ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ، شردھا کپور اور دیگر بالی ووڈ سلیبریٹیز مبینہ طور پر ایک گرفتار منشیات فروش محمد سلیم محمد سہیل شیخ المعروف ’سہیل‘ کی جانب سے منعقد کی گئی ریو پارٹیوں میں شریک ہوئے تھے۔

 اطلاعات کے مطابق اس نے ممبئی پولیس کو بتایا کہ وہ یہ پارٹیوں بالی ووڈ اور فیشن انڈسٹری کی شخصیات کے لیے منعقد کرتا تھا، جن میں داؤد ابراہیم کے بھانجے علی شاہ پارکر نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار سعود کی نورا فتیحی سے ملاقات، اہلیہ نے ویڈیو کیوں وائرل کی؟

گزشتہ ماہ شیخ کو دبئی سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا اور اس وقت وہ اینٹی نارکوٹکس سیل (ANC) کی گھاٹ کوپر یونٹ کی تحویل میں ہے۔ اے این سی کے اہلکاروں نے اس امکان کو رد نہیں کیا کہ شیخ کے اعترافی بیان میں نامزد کیے گئے سلیبریٹیز سے پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ۔ نورا فتیحی نورا فتیحی پارٹی

متعلقہ مضامین

  • عاطف اسلم پر دلجیت دوسانجھ کی نقل کا الزام
  • 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم عوام کے مفاد میں نہیں ہیں یہ آئین سے متصادم ہے: اسد قیصر
  • قلعہ عبداللہ میں لیویز پوسٹ پر جرائم پیشہ افراد کا حملہ؛ پوسٹ انچارج شہید
  • کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے،وزیراعظم آزادکشمیر
  • سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کے ہلکے پھلکے انداز میں دیے گئے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے
  • بھارتی اداکارہ میرا وسودیون کا اپنی تیسری طلاق کا اعلان
  • عرب ممالک بھی ''فلسطینی ریاست کا قیام'' نہیں چاہتے، نیا اسرائیلی دعوی
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
  • داؤد ابراہیم کے بھانجے کی پارٹی میں شرکت کا معاملہ، اداکارہ نورا فتیحی نے خاموشی توڑ دی