16.7 لاکھ حجاج کی خدمت کیلیے 4.2 لاکھ افراد تعینات ہوئے ‘ سعودی حکام
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ حج کے دوران حجاج کی خدمت کے لیے سرکاری و نجی شعبوں سمیت سیکورٹی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 70 رہی۔ ان افراد نے 16 لاکھ 73 ہزار 230 مرد و خواتین حجاج کی حفاظت کی خدمت انجام دی۔ ادارے نے واضح کیا کہ خدمات انجام دینے والوں میں مردوں کا تناسب 92 فی صد جب کہ خواتین کا تناسب 8 فی صد رہا۔ مقدس مقامات میں مرد و خواتین رضاکاروں کی تعداد 34 ہزار 540 رہی، جنہوں نے مجموعی طور پر 21 لاکھ 34 ہزار 398 رضاکارانہ گھنٹوں کی خدمت انجام دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی خدمت
پڑھیں:
چمن میں بارڈرٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا: 5 فراد جاں بحق،3زخمی ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔