کابل دنیا کا پہلا جدید شہرجہاں پانی ختم ہو سکتا ہے، رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لاہور:
عالمی فلاحی تنظیم، مرکری کور کی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں پانی کی شدید کمی جنم لے چکی۔
بڑھتی آبادی اور کم بارشوں کے سبب صرف 5 سال بعد کابل دنیا کا پہلا جدید شہر بن سکتا جہاں پانی بالکل ختم ہو جائے گا تب شہر میں مقیم 70 لاکھ شہریوں کو جان کے لالے پڑ سکتے کہ پانی زندگی کے لیے لازمی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2001 میں کابل کی آبادی 10 لاکھ تھی جو اب سات گنا بڑھ چکی۔اس بڑھائو سے شہر کے زیرزمین آبی ذخائر میں پانی بہت کم ہو چکا۔
نصف کنوئیں تو خشک ہو گئے ہیں، پانی کی شدید کمی سے یہ مائع کابل میں مہنگے داموں بک رہا۔
عوام کی 30 فیصد آمدن اب پانی خریدنے پر خرچ ہو رہی۔ خوفناک امر یہ کہ بچے کھچے زیرزمین آبی ذخائر میں سیوریج کے گندے و آلودہ پانی کی آمیزش پائی گئی ہے جس سے شہر میں وبائی امراض پھوٹ سکتے۔
اہل پاکستان کابل والوں کی حالت زار سے سبق لیتے ہوئے میٹھے و صاف پانی کی نعمت دیکھ بھال کر استعمال کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پانی کی
پڑھیں:
پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی ہے پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہوگیاہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن متاثر ہونے کے باوجود واٹر کارپوریشن کا عملہ تاحال غائب ہے جبکہ لائن متاثر ہونے سے گلشن اقبال سمیت اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔