Express News:
2025-07-28@02:42:24 GMT

کراچی: کمسن بچہ زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

منگھوپیر کے علاقے شیدی گوٹھ مزار کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے والا کمسن بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت چار سالہ رشید کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا

کاغان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2025ء) خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا، خیبرپختونخواہ انتظامیہ کا بروقت آپریشن، جھیل سیف الملوک میں کلاوڈ برسٹ اور تودہ گرنے کے بعد 500 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔

سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا عبدالصمد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک بند ہوگئی جس کے باعث سڑک پر 117 سے زیادہ جیپوں میں سوار 500 سے زائد سیاح پھنس گئے تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سیاحت کے مطابق کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام جیپوں اور سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔ انہوں نےکہاکہ خیبرپختونخوا حکومت سیاحوں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔
                                                                                                                                 

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کا بلوچستان اسٹڈی پروجیکٹ، اسرائیلی مقاصد کی تکمیل کا ذریعہ ہے، الجزیرہ
  • قرض میں ڈوبے ہندو تاجر نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
  • چکوال: بس کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جاں بحق
  • زمین پر ملنے والی مریخ کی سب سے بڑی چٹان اربوں روپے میں نیلام
  • کراچی؛ ماڈل کالونی میں کی گئی کھدائی میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک محنت کش جاں بحق
  • خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا
  • سائنسدانوں کا رواں سال زمین کے نسبتاً تیز گھومنے کا انکشاف، رفتار میں تبدیلی کی وجہ کیا بنی؟
  • نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
  • کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
  • پاکپتن: نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا