برطانوی ہائی کمشنر کی نائب وزیر اعظم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنمائوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔