وفاقی بجٹ کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج سے مثبت خبریں
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
وفاقی بجٹ کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بعد آج بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کار پراعتماد دکھائی دیے۔کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 123596 پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر 2101 پوائنٹس اضافے سے 124126 پر پہنچ گیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2328 پوائنٹس اضافے سے 124352 کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1350 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 1.
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
ہزاروں دلوں پر راج کرنے والی معروف اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر اپنی شادی کی خبروں وجہ سے زیر بحث ہیں۔
یوں تو صبا قمر اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ بہت حد تک پرائیویٹ رکھتی ہیں اور شاذ و نادر ہی اپنی فیملی یا محبت بھرے رشتوں پر بات کرتی نظر آئی ہیں۔
تاہم ان کے مداح ہمیشہ سے ہی ایسی ہر خبر پر نظر رکھتے ہیں کہ جو صبا قمر کی شادی سے متعلق ہو۔
یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی صبا قمر کے ایک نئے ڈرامے کا ٹیزرز سامنے آیا مداحوں نے اداکارہ کی شادی کی پیشن گوئی کردی۔
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈرامے میں صبا قمر کے ہیرو عثمان مختار ہیں جنھیں مداح مذاقاً "لکی چارم" قرار دیتے ہیں۔
عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے فوری بعد کئی اداکارائیں جیسے اشنا شاہ، کبریٰ خان، ماہرہ خان، سارہ خان اور نعیم الحا خاور کی شادی ہوگئی۔
جس کے بعد سے عثمان مختار کے بارے میں مشہور ہوگیا کہ وہ جس ہیروئن کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہیں اُس ہیروئن کی اصل زندگی میں شادی ہوجاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مداحوں نے سمجھ لیا کہ شادی کی اب باری صبا قمر کی ہے۔
ڈرامے کا ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے صبا کو شادی کی پیشگی مبارکباد دینا شروع کر دی۔
ایک صارف نے لکھا: "ایڈوانس شادی مبارک صبا!" دوسرے نے لکھا کہ "عثمان مختار کے ساتھ کام کیا ہے، اب تو شادی پکی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا: "لگتا ہے اب صبا کی شادی کا وقت آ گیا ہے۔"