سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 040 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 383 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سٹاک مارکیٹ میں پوائنٹس کی ایک لاکھ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔