وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر لگا کر لکھا کہ میرا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیا کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو جو اس میں شامل رہا ہے انہیں فل مارکس دینے چاہئیں۔
واضح رہے کہ سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا مجسمہ حال ہی میں نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں نصب کیا گیا جو شائقین کرکٹ کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔
مجسمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کرکٹ شائقین نے اس کی شکل و شباہت پر شدید تنقید کی ہے۔
یہ مجسمہ آئی سی سی ورلڈکپ 1999ء کی پاکستانی جرسی پہنے وسیم اکرم کے بالنگ ایکشن کو ظاہر کرتا ہے۔ تاہم مداحوں نے شکایت کی ہے کہ مجسمے کا چہرہ وسیم اکرم سے بالکل مشابہت نہیں رکھتا، بلکہ وہ کسی ہالی ووڈ ایکشن ہیرو جیسا لگتا ہے۔
یاد رہے کہ وسیم اکرم نے 1984ء سے 2003ء تک پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 414 وکٹیں اور ون ڈے میں 502 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
انہوں نے 1992ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح دلوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر بھی رہے۔
بعدازاں انہوں نے 1999ء ورلڈکپ میں ٹیم کی کپتانی کی، جہاں پاکستان فائنل تک پہنچا مگر ٹرافی نہ جیت سکا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وسیم اکرم کا مجسمے کے انہوں نے
پڑھیں:
وسیم بادامی نے عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ بتادی
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کے انتقال پر ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں ان کی اچانک موت کی وجہ بیان کردی۔
احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انتقال کر گئے، ان کے انتقال پر مداح انتہائی افسردہ ہیں اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں۔
بھائی کے انتقال کی خبر احمد شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے۔
احمد شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ متعدد مارننگ شوز اور گیم شوز میں شریک ہوتے رہے ہیں، جہاں ان کی معصوم باتوں اور مسکراہٹوں نے ناظرین کو بے حد محظوظ کیا۔
وسیم بادامی نے ایک ویڈیو میں عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کی رمضان ٹرانسمیشن کی جان عمر کا آج صبح فجر کے وقت انتقال ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کے مطابق انہیں الٹی ہوئی تھی جو پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور دل اور خون کی شریانوں کے نظام کے رکنے (Cardiovascular Arrest) کے باعث ان کا انتقال ہوا۔
انہوں نے ویڈیو میں عوام سے مرحوم کے اہلِ خانہ کے لیے دعا کی بھی اپیل کی۔
عمر شاہ کے انتقال کی خبر پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام اسٹوری میں عمر شاہ کے انتقال پر صدمہ، غم اور دکھ کا اظہار کیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او جرجیس سیجا نے عمر شاہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے اچانک انتقال پر افسوس اور صدمے کا اظہار کیا۔
معروف ولاگر محمد شیراز نے بھی افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ دوست خاندان کی طرح ہوتے ہیں، آپ کو کھونے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے انہوں نے اپنا ایک حصہ کھو دیا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs)
Post Views: 2