data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک اہم اور مؤثر شراکت دار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اپنے بیان میں جنرل کوریلا نے کہا کہ داعش خراساں اس وقت دنیا کی سب سے متحرک دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہے، اور اس کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ قریبی انٹیلی جنس تعاون کے نتیجے میں داعش خراساں کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک یا گرفتار کیا گیا، جن میں کم از کم پانچ اعلیٰ سطح کے مطلوب رہنما بھی شامل ہیں۔

جنرل کوریلا نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے فراہم کردہ انٹیلی جنس کی مدد سے امریکا کو متعدد اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں، جن میں ایبے گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ جعفر کی گرفتاری اور حوالگی بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اہم گرفتاری کے فوراً بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ذاتی طور پر رابطہ کر کے اطلاع دی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان انٹیلی جنس معلومات کے مؤثر تبادلے کے ذریعے داعش خراساں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہا ہے۔ یہ تنظیم اس وقت پاکستان اور افغانستان کی سرحدی علاقوں میں سرگرم ہے، اور ایسے میں پاکستان کا کردار عالمی سطح پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں نہایت اہم اور مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ



اسلام آباد:

انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاون کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے، جس پر آج سماعت میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار  و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں عمر ایوب کی جانب سے وکیل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور میڈیکل رپورٹ جمع کراتے ہوئے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ عمر ایوب کو طلبہ کا نوٹس موصول ہی نہیں ہوا تھا۔

وکیل کی درخواستک ے بعد عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • ایران سےمتعلق خاموشی سے تعمیری کردار ادا کرنے پر امریکہ نے پاکستان کی تعریف کردی
  • عسکری تعاون کیلئے خدمات: امریکی سینٹکام کمانڈر مائیک کوریلا کو نشان امتیاز عطا 
  • جنرل مائیکل ای کوریلا کو" نشان امتیاز ملٹری" عطا
  • صدر مملکت نے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری عطا کردیا
  • امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری اعزاز سے نواز دیا گیا
  • امریکا پاکستان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا: ٹیمی بروس
  • اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسدادِ دہشتگردی مذاکرات ہوں گے، امریکی محکمہ خارجہ
  • تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی: امریکا نے پاکستان سے دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہش ظاہر کردی
  • غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر کھولنے کی دعوت
  • انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ