بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 242 مسافر سوار تھے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی شہر احمد آباد میں ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں 242 مسافر سوار تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ممکنہ طور پر ایئر انڈیا کی پرواز تھی جو احمد آباد سے برمنگھم روانہ ہو رہی تھی، تاہم ٹیک آف کے دوران ہی طیارہ گر گیا۔ جائے حادثہ پر دھوئیں کے گہرے بادل دیکھے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین نے طاقتور ترین ایئر ڈیفنس میزائل ’ ایچ کیو-29 ‘ ایجاد کر لیا
لاہور:چینی میڈیا کے مطابق چین کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے خلا میں دشمن کے مواصلاتی سیاروں (سیٹلائٹس)اور ہائپرسونک رفتار رکھتے بلاسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا جدید ترین ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ’’ HQ-29 ‘‘ تیار کر لیا ہے۔
اس طرح امریکا اور روس کے بعد چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا جو خلا میں دشمن کے مختلف فضائی ہتھیار تباہ کرنے والا میزائل رکھتا ہے۔ اس گیم چینجر میزائل نے چین کا دفاع مضبوط تر کر دیا۔
ماہرین عسکریات کی رو سے مستقبل میں پاکستان بھی HQ-29 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے میں دلچسپی لے سکتا تاکہ اپنے طاقتور دشمن پڑوسی کے تیزرفتار میزائلوں کا عمدہ توڑ پا لے۔
چین بڑی تیزی سے عسکری سائنس و ٹیکنالوجی کے ہر شعبے میں امریکا وروس کے ہم پلّہ ہو رہا، اس پیش رفت نے اْسے صحیح معنوں میں ابھرتی سپرپاور بنا دیا ہے۔