وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پرابوظہبی پہنچے جہاں اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر عاصم منیر، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا تارڑاورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے فرماں روا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر متحدہ امارات کا سرکاری کررہے ہیں جہاں وہ یو اے ای قیادت سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 جون تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
حادثے کا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ بھی سوار تھے، بھارتی میڈیا
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس مسئلہ فلسطین کے پُرامن حل اور دو ریاستی حل پر مرکوز ہوگی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔