خیبرپختونخوا کے بجٹ سے متعلق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے بجٹ سے متعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع پی ٹی آئی نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پیٹرن ان چیف سے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
پیٹرن ان چیف نے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ ملنے پر حکومت کو بجٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار کی تجویز
نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میری حکومت کو تجویز ہے 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے۔
ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوگا کہ جلد بازی میں ترمیم منظور کرلی جائے، ہم اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، اور قانون سازی میں ان کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی بالکل ہونی چاہیے، قائد حزب اختلاف اس ایوان کا حصہ ہیں، اور ہم اس تعیناتی میں بالکل رکاوٹ نہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کی حتمی دستاویز آپ کو پیش کردی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں