Daily Mumtaz:
2025-07-05@19:23:19 GMT

بلوچستان کا بجٹ 16 جون کی شام متوقع

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

بلوچستان کا بجٹ 16 جون کی شام متوقع

بلوچستان کا بجٹ 16جون کی شام چار بجے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16جون کی سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا گیا۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں بجٹ اور پی ایس ڈی پی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پی ایف یو جے کا میڈیا ورکروں کی غیر قانونی برطرفیاں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان کے مختلف میڈیا اداروں سے ورکروں کی غیر قانونی چھانٹیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف مربوط تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیاہے.

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پی ایف یو جے قانونی مشاورت مکمل کر کے نہ صرف عدالتی چارہ جوئی کرے گی بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا پروگرام تشکیل دے دیا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے صدر رانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہو نے والے ورچوئل اجلاس میں جنگ گروپ سمیت مختلف اداروں سے غیر قانونی چھانٹیوں کی سخت مزمت کی اورصحافتی کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدو جہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا.

پی ایف یو جے سیکرٹری جنرل شکیل احمد نے اجلاس کے شرکا کو تفصیلات سے آگاہ کیا کہ جنگ گروپ سمیت ملک بھرکے مختلف میڈیا اداروں نے ورکروں کو غیر قانونی طور پر نکالنے کا وطیرہ بنا لیا ہے اور اب تک سینکڑوں صحافتی ورکرزکو کوئی بقایا جات دئے بغیر نکالا جا چکا ہے جس کے خلاف این آئی آر سی میں قانونی چارہ جوئی بھی کی گئی مگرابھی تک اس کے مثبت نتائج سامنے نہیں آ سکے.

اجلاس کے شرکا سے مشاورت اور آرا کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پی ایف یو جے قانونی ماہرین سے مشاوررت کرتے ہوئے فوری طور پر اعلی سطح پرعدالتی چارہ جوئی کرے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ میڈیا ورکرز کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف تمام میڈیا مالکان کے ساتھ بھی خط و کتابت کی جائے اور انہیں غیر قانونی اقدامات سے باز رہنے کی تنبیہ کی جائے.

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پی ایف یوجے سے ملحقہ تمام ریجنل یونینز کے ارکان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے ان سے فوری تفصیلات طلب کرکے ممبرشپ کارڈ جاری کئے جائیں تاکہ بہتر اندازمیں ان کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف ای سی کا اگلا اجلاس عاشور کے بعدرکھا جائے اور اس میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے کرورکروں کے حقوق کے لئے مزید لائحہ عمل طے کیا جائے. 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: مختلف اضلاع بارشوں سے جل تھل، 8 جولائی تک 20 اضلاع میں بارشیں متوقع
  • ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کی جائے گی
  • ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
  • ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئےپروازوں میں اضافہ اور فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
  • بھارت سندھ طاس معاہدے کو معمول کے طور پر بحال کیا جائے، ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ
  • بلوچستان میں سڑکوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
  • باہمی رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان
  • پی ایف یو جے کا میڈیا ورکروں کی غیر قانونی برطرفیاں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
  • باہمی رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان
  • سیلاب متاثرین کو بااختیار بنانے کیلئے مدد کرینگے،جودھا بخاری