جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس میں سپریم کورٹ کی آئینی بینچز کی مدت میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوگا، سپریم کورٹ کی آئینی بینچز کی مدت میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگا۔ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 175A کے تحت پالیسی فیصلے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن اجلاس میں
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے۔
ایس سی پی کے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز تاحیات سیکیورٹی کے حق دار ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی کا حق 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر 7 میں دیا گیا ہے۔
وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔
بیان میں کیا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت تاحیات سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی۔