جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 19 مئی کو شیڈول اجلاس کا ایجنڈا تبدیل
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جون کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوگا۔
سپریم کورٹ کی آئینی بینچز کی مدت میں توسیع اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے،اجلاس میں ہائیکورٹس کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت پالیسی فیصلے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئینی بینچ اجلاس جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اجلاس جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کا سپریم کورٹ
پڑھیں:
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
انسانی حقوق کی معروف وکیل ایمان زینب مزاری کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف شکایت دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کمرہ عدالت میں اپنے ریمارکس کے ذریعے عدالتی منصب کے تقاضوں کے برعکس رویہ اپنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری کے خلاف سائبر کرائم کیس میں خصوصی پراسیکیوٹرز مقرر
درخواست گزار نے چیف جسٹس کی جانب سے دی گئی آبزرویشنز کو بنیاد بناتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی ہے کہ وہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف کارروائی کرے۔
سپریم جوڈیشل کونسل وہ آئینی فورم ہے جو اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات اور مس کنڈکٹ کے معاملات کی سماعت کرتا ہے۔
ماضی میں بھی کئی ججز کے خلاف شکایات اسی فورم پر دائر کی جاتی رہی ہیں، تاہم کارروائی کا آغاز شواہد اور شکایت کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ ایمان مزاری جسٹس سرفراز ڈوگر چیف جسٹس سپریم جوڈیشل کونسل