آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 19 جون کو دن دو بجے طلب کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس سپریم کورٹ میں ہوگاجس میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کر معاملے پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان کو بطور سربراہ آئینی بنچ مزید 6 ماہ کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہائیکورٹ ججز کی سالانہ کارکردگی کے جائزے کے لیے رولز کی تشکیل پر غور ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑی توسیع: آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ضم شدہ اضلاع بھی شامل
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ملک کے سب سے بڑے سوشل سیفٹی نیٹ ”بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام“ (BISP) کو وسعت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ بجٹ تجاویز کے مطابق یہ پروگرام اب آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اور خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔
بجٹ میں شامل نکات کے مطابق کفالت پروگرام کا دائرہ کار بھی نمایاں طور پر بڑھا دیا جائے گا، جس کے تحت اب ایک کروڑ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے اس اقدام کے لیے گرانٹس کی مد میں 1928 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو ملک کی سوشیو اکنامک بہتری کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق اس توسیع کا مقصد محروم علاقوں میں غربت میں کمی، خواتین کو بااختیار بنانا اور مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ خاص طور پر ضم شدہ اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بسنے والے کمزور طبقات کو اس پروگرام کے تحت پہلی مرتبہ مستقل مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:فراڈ کیس میں نادیہ حسین کی عبوری ضمانت منظور، دو ملزمان عدالت سے فرار