City 42:
2025-07-28@02:08:21 GMT

 خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کرلیا گیا ، اجلاس کی صدارت سپیکر بابر سلیم سواتی کریں گے۔

 اجلاس کا ایجنڈا  بھی جاری کر دیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پراسیکیوشن سروس آئین کے افعال اور اختیارات کا ترمیمی بل ایوان میں پیش کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق اسمبلی میں چیرٹیز ترمیمی بل، لیگل ایڈ، سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، آسان کاروبار اور دیگر ترمیمی بل پیش کیے جائیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا سزا ترمیمی بل کیلئے تحریک بھی پیش کی جائے گی۔

بجٹ سیشن ؛ اجلاس شروع؛ وزیر خزانہ بجٹ پیش کررہے ہیں

اجلاس میں کمیشن آف وومن سٹیٹس کے ترمیمی بل کو زیر غور لانے کیلئے تحریک پیش کی جائے گی، کمیشن آف وومن کے ترمیمی بل کو پاس کرنے کے لئے تحریک بھی پیش ہو گی جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر بحث بھی کی جائے گی۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بھارت کی بلوچستان، خیبر پختونخوا میں پراکسی وار جاری ہے، حنیف عباسی

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو عظیم فتح ملی، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، آج بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی بلوچستان، خیبر پختونخوا میں پراکسی وار جاری ہے۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو عظیم فتح ملی، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، آج بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارت کاری سے پاکستان کے دنیا سے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چند عناصر نے ہمیشہ ملک کےخلاف سازشیں کیں، باہر بیٹھے چند عناصرکی جانب سے وطن عزیز کے خلاف پروپیگنڈا افسوسناک ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ امریکی صدر نے بھی پانچ جہاز گرائے جانےکا اعتراف کیا، بھارتی جارحیت کےخلاف پوری قوم کا اتحاد مثالی تھا، بھارت کی بلوچستان، خیبرپختونخوا میں پراکسی وارجاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ریلوے میں بہتری اور شفافیت میری اولین ترجیح ہے، سٹیشنز اور ٹرینوں میں صفائی کا نظام بہترکیا جارہا ہے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ہسپتالوں اور سکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں، روہڑی، کراچی ٹریک کو بہتر بنانے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب ریلوے کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کر رہی ہیں، پنجاب میں ریلوے سٹیشنز پر مفت انٹرنیٹ کی سروس فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تیراہ واقعے کی مذمت،جاں بحق افراد کیلیے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • بھارت کی بلوچستان، خیبر پختونخوا میں پراکسی وار جاری ہے، حنیف عباسی
  • آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ نون کی ہوگی، رانا تنویر کا دعویٰ
  • خیبر پختونخوا سے آزاد منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل
  • خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل
  • خیبرپختونخوا: منتخب 5 آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت  
  • علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ
  • تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کی ن لیگ میں شمولیت
  • دہشتگردوں کیخلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے، وزیر داخلہ کا علی امین گنڈا پور کو جواب
  • خیبر پختونخوا میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے ، گنڈا پور