عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو پورے ملک میں احتجاجی تحریک کی تیاری کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے مطابق، عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کی معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت دی جائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، علیمہ خان نے بتایا کہ انہوں نے دیگر دو بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، تاہم ان کے وکیل سلمان اکرم راجا سمیت کسی وکیل کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج انہیں بھی کافی دیر تک جیل کے باہر انتظار کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے بجٹ سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ بھی ایک بار پھر تنخواہ دار طبقے اور کسانوں پر بوجھ ڈالے گا۔ ان کے بقول، خیبرپختونخوا کا بجٹ فری بجٹ ہوگا، اور پارٹی کی معاشی ٹیم کی شمولیت کے بغیر بجٹ کی کوئی ایلوکیشن قابل قبول نہیں۔
علیمہ خان نے الزام لگایا کہ حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ چند افراد کو بھی بجٹ پر مشاورت کی اجازت نہیں دے رہی، حالانکہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط بھی ہے کہ اپوزیشن، بالخصوص پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے قوم کو احتجاجی تحریک کی تیاری کا پیغام دیا ہے اور ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئین اور قانون کی حکمرانی کو دفن کر دیا گیا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے حق کے لیے جیل میں ہیں اور اُن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ 17 نشستوں والی حکومت کو قبول کر لیں اور ذاتی مفاد کی خاطر کوئی ڈیل کر لیں، لیکن وہ صرف عوام کے مؤقف پر قائم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہ عمران خان
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :