مریم نواز کی پولیس خواتین پر ظلم کررہی ہے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم شدید گرمی میں عمران خان سے ملنے آئے ہیں مگر ہمیں ملنے نہیں دیا جارہا، مریم نواز کی پولیس خواتین پر ظلم کررہی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم شدید گرمی اور لو میں پیدل چل کر آئے ہیں، مریم نواز کو بتادیں جس کی یہ پولیس ہے جو ہمیں روک رہے ہیں۔
علیمہ خان نے پولیس افسران سے مکالمہ کیا کہ آپ مریم نواز کی پولیس ہیں جس کی وجہ سے آپ خواتین پر ظلم کررہے ہیں یہ وہی مریم نواز ہے جس نے نیب پیشی پر پولیس پر پتھراؤ کرایا، مریم نواز کا خیال ہوگا ایسا کرکے ہم گھبرا جائیں گے، اگر بانی پی ٹی آئی اس گرمی میں ناجائز جیل کاٹ سکتے ہے ہم بھی گرمی میں بیٹھ سکتے ہیں یہ نہ ہمیں ڈرا سکیں گے نہ تھکا سکیں اللہ ہمارے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خوف زدہ ہیں اسی لئے تین تین ناکے لگائے ہیں، تین خواتین کیلئے تین تین ناکے لگائے ہیں، ہم تو بڑے فخر سے کہتے ہیں ہمارے لئے اتنی پولیس آئی ہے، اگر یہ بزرگ خواتین سے ڈرتے ہیں اسے اندازہ لگائیں یہ کتنے خوف زدہ ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ یہ ایک دو دن یہاں حالات ٹھیک کرتے ہیں پھر روک دیتے ہیں یہ جتنا ہمارے لئے رکاوٹ پیدا کریں گے ہم پھر بھی آئیں گے، اس عمر میں اتنی گرمی میں چل کر ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارا آئینی حق ہے احتجاج کریں، ظلم کے خلاف احتجاج نہ کریں تو کیا کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان مریم نواز
پڑھیں:
نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پر قبضہ نہیں ہوگا، نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پہلے چالیس، چالیس سال زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں چلتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، اب قبضے کے ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا، مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو حقیقت میں’ریاست ہوگی ماں‘ جیسا ماڈل بنا رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی کو غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش، شہریوں میں خوف پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب کے عوام اور ان کے حقوق کا تحفظ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترقی اور گورننس کا جو ٹرینڈ مریم نواز نے متعارف کرایا وہ باقی صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا، مریم نواز پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے روز نئے پروجیکٹ شروع کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ وسائل اور فنڈز کا درست استعمال، میرٹ اور شفافیت پنجاب کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔