مکالمہ ہی امن و ترقی کا راستہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مکالمہ ہی وہ راستہ ہے جو دنیا کو امن، ترقی اور انسانیت کی طرف لے جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ احترام اور برداشت پر مبنی رویے ہی جنگ اور نفرت کے بیانیے کا مؤثر جواب ہیں پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو ہمیشہ مکالمے رواداری اور باہمی احترام کی بات کرتا آیا ہے مریم نواز نے کہا کہ ہمیں مکالمے کی اصل روح کو سمجھنا ہوگا اور اختلاف رائے کو دشمنی سمجھنے کے رویے کو ترک کرنا ہوگا ان کے مطابق سرزمین فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم کا بھی واحد پائیدار حل صرف اور صرف بامعنی ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ممکن ہے انہوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے کہ ہم بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے یا پھر مذاکرات کے ذریعے امن کی راہ اختیار کریں گے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی۔جج رانا زاہد محمود نے پی پی 159سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے کہاکہ عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017کے رول 144کو پورا نہیں کیاگیا،انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں،بیان حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں ،انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کیلئے پیش نہیں کیا جا سکتا۔
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
مزید :