اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے زیر اہتمام یومِ تشکر تقریب کا انعقاد آج
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
— جنگ فوٹو
اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کی میزبانی میں آج بروز بدھ 11 جون 2025 کو ایک پُروقار یومِ تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ خصوصی تقریب افواجِ پاکستان کے جری سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کےلیے منعقد کی جا رہی ہے۔
تقریب شام 7:30 بجے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی، جہاں ملک کی ممتاز شخصیات، سول و عسکری نمائندگان، اوورسیز پاکستانی اور دیگر معزز مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
بیرسٹر امجد ملک کا کہنا ہے کہ یہ تقریب محض اظہارِ تشکر نہیں بلکہ ایک عہد کی تجدید ہے کہ ہم اپنے وطن کے محافظوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ہماری افواج اور شہداء نے جو قربانیاں دی ہیں، وہ ہمارے قومی وقار کی اساس ہیں۔
یومِ تشکر کے اس یادگار موقع پر مختلف مقررین شہداء کی عظمت کو سلام پیش کریں گے جبکہ افواجِ پاکستان کے ساتھ عوامی یکجہتی کا اظہار بھی کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں'' یوم حسین علیہ السلام '' کا اہتمام
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا کہنا تھا کہ کربلا ہمیں حریت و مقاومت کا درس دیتی ہے، کربلا ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ حالات ہم پر جتنے بھی دشوار ہوجائیں ہمیں تب بھی ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی ہے، غزہ کے موجودہ حالات اور ان کی مزاحمت امام حسین کے کربلا کے درس کے بغیر ممکن نہ تھی، آج مسلمانوں کو چاہیے کہ غزہ کے معاملے میں حسینی کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرانتظام سالانہ 53 واں امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے عالمی شہرت یافتہ حجتہ السلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا، کانفرنس میں وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئر ڈاکٹر سید احمر حسین، پرنسپل الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر عبدالستار انجم، پرنسل نرسنگ کالج محترمہ قمر النسا، ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سیدہ علی، ڈائریکٹر مینیجمنٹ ڈاکٹر عامر اسد، ڈاکٹر سجاد رضا، ڈاکٹر الطاف باقر، ڈاکٹر علی احمد نقوی نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجتہ السلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے قیام امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر امام حسین علیہ السلام قیام نہ فرماتے تو اسلام کی اجتماعی شکل مسخ ہو جاتی، امام حسین علیہ السلام کے اہلبیت و انصار کی شہادت نے اسلام کو ایک نئی زندگی بخشی، آج کی غزہ کربلا سے مماثلت رکھتی ہے جس میں تمام اسلامی ممالک سوائے ایران و مقاومتی مزاحمت لبنان و مصر اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا کہنا تھا کہ کربلا ہمیں حریت و مقاومت کا درس دیتی ہے، کربلا ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ حالات ہم پر جتنے بھی دشوار ہوجائیں ہمیں تب بھی ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی ہے، غزہ کے موجودہ حالات اور ان کی مزاحمت امام حسین کے کربلا کے درس کے بغیر ممکن نہ تھی، آج مسلمانوں کو چاہیے کہ غزہ کے معاملے میں حسینی کردار ادا کریں اور ان کی ہر ممکنہ مدد کریں، کانفرنس میں نشتر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی طلبا و طالبات نے منقبت، قصیدہ اور مرثیہ بھی پیش کیا۔