جستجو فائونڈیشن کے تحت نارا جیل میں قیدیوں کیلیے تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جستجو فاؤنڈیشن، جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل اور عیسیٰ لیب کی جانب سے حیدرآباد کے نارا جیل میں عید کے موقع پر قیدیوں کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں جیل کے افسران اور قیدیوں نے شرکت کی، تقریب میں عید کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا جبکہ قیدیوں میں کھانا اور ٹھنڈے مشروبات بھی تقسیم کئے گئے، اس موقع پر موجود جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ ندیم احمد شیخ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ مسعود جیک، مائیکل سلیم، حارث امین بھٹی، جستجو فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن صدف رضا وڑائچ، رضا وڑائچ، عبدالوہاب منشی ایڈوکیٹ، پی ایف یو جے (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، عمران گھرانو، سعد اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔جیل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ندیم احمد شیخ، مسعود جیک، مائیکل سلیم، عبدالوہاب منشی، صدف رضا وڑائچ نے کہاکہ عید کے س موقع پر جیل میں قیدیوں کے ساتھ وقت گزارنے کا مقصد انہیں اپنائیت کا احساس دینا ہے کیونکہ قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ جیلیں اصلاح گھر بنیں اور ملک میں انصاف کی بالادستی ہو، انہوں نے کہاکہ قیدیوں کی تربیت کیلئے مختلف تربیتی پروگرام کا آغاز کرنے جارہے ہیں تاکہ قیدیوں کو ہنر مند بنایا جاسکے اور انہیں معاشرے کا ایک اچھا شہری بنایا جاسکے، انہوں نے کہاکہ قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، قیدیوں کی کردار سازی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ ہم بے گناہ قیدیوں کی رہائی کیلئے بھی عملی طورپر کام کررہے ہیں، سندھ کی مختلف جیلوںمیں قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے پروجیکٹ بنائے گئے ہیں جن پر کام ہورہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔