دعوت اسلامی کے تحت اوورسیز اجتماعی قربانی کا انعقاد کیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے تحت حیدرآباد میں بیرونِ ملک مقیم مسلمانوں کی جانب سے اوورسیز اجتماعی قربانی کا انعقاد کیا گیا، اوورسیز قربانی کے تمام مراحل علماء کرام کی مکمل نگرانی اور شرعی رہنمائی میں انجام دیئے گئے تاکہ قربانی کی ادائیگی شریعتِ مطہرہ کے اصولوں کے مطابق ہو۔قربانی کے بعد گوشت کو صاف، منظم اور صحت و صفائی کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے پیک کیا گیا اور دعوتِ اسلامی کے فلاحی ادارے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں موجود مستحق و نادار افراد میں تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے کہا کہ یہ صرف ایک عبادت ہی نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ایک عظیم ذریعہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اوورسیز مسلمانوں کی قربانی سے نہ صرف سنت پوری ہو بلکہ اُن کا حصہ ان نادار طبقات تک پہنچے جو گوشت جیسی نعمت سے اکثر محروم رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز عاشقان رسول کی جانب سے کی جانے قربانی کیلئے باقاعدہ ایک مجلس بنی ہوئی ہے جو یہ سارے انتظامات احسن اندازسے دیکھتی ہے، واضح رہے کہ قربانی کے اس گوشت سے مستفید ہونے والے افراد نے دعوتِ اسلامی کے اس رفاہی جذبے کو سراہتے ہوئے دُعائیں دیں اور اظہارِ تشکر کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی کے
پڑھیں:
مینار پاکستان کا اجتماع تاریخ رقم کرے گا‘ کاشف سعیدشیخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-30
کراچی‘ مٹیاری (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مفاد پرست قیادت نے آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرضے لے کر ملک و قوم کو مزید مقروض ، مہنگائی کا طوفان، بے روزگاری میں اضافہ اور ملکی آزادی و خود مختاری کو دائو پر لگا دیا ہے، دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لیا وہ ترقی نہیں تنزلی کی طرف گیا، ملک کا آدھا سالانہ بجٹ سود اور قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے، وفاقی وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں2025ء کے دوارن سر کاری قرضے میں9.3 ٹر یلین روپے کا اضافہ کا بیان معاشی ترقی کے حکومتی دعووں کی نفی ہے، بیرونی و اندرونی قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے مزید قرضے نہیں بلکہ شاہی اخراجات میں کمی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اور سادگی و کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے، بدل دو نظام کے سلوگن کے تحت مینار پاکستان کا اجتماع تاریخ رقم کرے گا، جس میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن انجمن غلامان امریکا قیادت سے نجات سمیت ملکی ترقی عوامی خوشحالی کا ایجنڈا پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں مٹیاری کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی نائب امیر محمد افضال، نائب قیم سہیل احمد شارق، فقیر محمد لاکھو و دیگر ذمے داران بھی اس موقع پرموجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے سب کو آزمالیا مگر سب نے عوام کو دھوکہ دیا کیونکہ جھنڈے پارٹیاں بدلنے سے نہیں بلکہ نظام بدلنے سے ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ اس لیے جماعت اسلامی ملک کے مکمل نظام کو تبدیل کرنے کی جد و جہد کر رہی ہے۔