ملک بھر میں ایک لاکھ 16ہزار سے زائد نئے گیس کنکشنز دینے کا منصوبہ تیار
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)ملک میں گیس کی قلت کے باوجود ایک لاکھ 16ہزار سے زائد نئے گیس کنکشنز دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15ہزار 530نئے گھریلو گیس صارفین، 550نئے کمرشل گیس صارفین اور 350نئے صنعتی صارفین کو کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85ہزار 740نئے گیس کنکشنزدئیے جائیں گے، پنجاب، اسلام آباد، اور خیبر پختونخوا ہ میں آئندہ مالی سال 30ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
رواں مالی سال کے نظرثانی ہدف کے مقابلے میں نئے سال 96ہزار 209نئے گیس کنکشنز دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کے سسٹم پر 30ہزار 530نئے گیس کنکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔دستیاب دستاویز کے مطابق نئے مالی سال میں سوئی سدرن کے سسٹم پر 85ہزار 740نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف رکھا گیا ہے، آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15ہزار 530نئے گھریلو گیس صارفین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں مالی سال 25-2024میں نئے گیس کنکشنز کا ہدف 68ہزار 990مقرر کیا گیا ہے تاہم رواں مالی سال نظرثانی شدہ نئے گیس کنکشنز کا ہدف 20ہزار 61ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے نئے گیس کنکشنز دینے آئندہ مالی سال ایک لاکھ دینے کا
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔