امید ہے یورپی یونین بھارت پر دباؤ ڈالے گی: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے یورپین پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کی سربراہ برنڈ لانگے سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دو طرفہ تجارت سمیت علاقائی صورتحال پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وفد نے حالیہ بھارتی جارحیت اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو چینی کمپنی ٹیمو سے تشبیہہ دینے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو ان کی بات کم الفاظ میں سمجھ میں آ جائے۔
پاکستانی وفد نے بتایا کہ ہم امن کے خواہاں اور کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے حامی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ توقع ہے یورپی یونین بھارت پر زور دے گی کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے ماورائے قانون اقدامات نہ کرے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا نا صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ بین الریاستی اخلاقیات اور معاہدوں کے اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے، سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کا عملی ثبوت اور خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین دوستی کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔