پنجاب حکومت کا نیا قانون، عوامی فنڈز سے حکومتی تشہیر کو قانونی تحفظ دینے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
پنجاب حکومت نے ایک نئے متنازعہ قانون کی تیاری مکمل کر لی ہے جس کے تحت عوامی آگاہی کے نام پر سرکاری فنڈز سے حکومتی تشہیری مہمات کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے اخباروں میں اشتہارات، رانا ثنااللہ بھی بول پڑے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’عوامی آگاہی و معلومات ترسیل بل 2025‘ پنجاب اسمبلی کے موجودہ سیشن میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مجوزہ بل کے تحت حکومت کو نہ صرف عوامی مہمات کو قانونی حیثیت دینے کا اختیار حاصل ہوگا بلکہ یہ قانون عدالتوں کے فیصلوں پر بھی اثرانداز ہوگا، اس بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری 2024 سے جاری تمام سرکاری اشتہاری مہمات کو قانونی تحفظ حاصل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کس دور حکومت میں میڈیا کو سب سے زیادہ سرکاری اشتہارات دیے گئے؟
بل کی دفعہ 5 کے مطابق حکومت کو اپنے ترقیاتی منصوبوں کو نام دینے اور ان کی بھرپور تشہیر کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔ مزید برآں اس قانون کے بعد حکومت کی جانب سے کی جانے والی تشہیر کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا اور صرف اندرونی تحقیقات کا اختیار باقی رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب اسمبلی پنجاب حکومت تشہیری مہم عوام پیسا قانونی تحفظ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی پنجاب حکومت تشہیری مہم عوام پیسا پنجاب حکومت کو قانونی
پڑھیں:
مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی،پنجاب میں 1200 دیہات مثالی گاؤں بنانے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ہر مثالی گاؤں میں 24/7 واٹر سپلائی، مکمل سیوریج نیٹ ورک اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ بنیں گے۔
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 4.07 فیصد اضافہ ریکارڈ
پنجاب کے مثالی گاؤں میں پختہ گلیاں، سڑکوں کی بحالی، چلڈرن پارک اور شجرکاری بھی ہوگی، مثالی گاؤں میں گھروں پر نمبر لگائے جائیں گے اور سائن بورڈ بھی نصب ہوں گے۔
اجلاس میں مثالی گاؤں کے لیے سولر سسٹم سے چلنے والے واٹر سپلائی ماڈل اور سیوریج سسٹم پر بریفنگ دی گئی، مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پائلٹ فیز کے 130 دیہات میں ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے گئے۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ مثالی گاؤں پراجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا، مثالی گاؤں کے تحت ہر گاؤں کو مکمل طور پر ڈویلپ کیا جائے گا۔
BYD نے پاکستان میں پہلی بار پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی ’’ شارک 6‘‘ متعارف کروا دی