لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا، تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف دیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبے نے صفائی، تعلیم اور عوامی فلاح کے شعبوں میں نئی تاریخ رقم کی ہے، صوبہ پنجاب کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا، جو 16 جون کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے، جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف محکموں کی جانب سے دی گئی اضافی ٹیکس تجاویز کو مسترد کر کے عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے، مریم نواز کے ہوتے ہوئے پنجاب کے عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہو سکتی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے نہ صرف صوبہ پنجاب میں صفائی کے حوالے سے انقلابی تبدیلی آئی بلکہ دوسرے صوبوں کو بھی اس ماڈل سے سیکھنے کا موقع ملا، بعض صوبوں کو اس پروگرام سے بہت تکلیف ہوئی، کام کرنے کیلئے 15 یا 16 سال نہیں، صرف ایک سال ہی کافی ہوتا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ پنجاب تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی آ رہی ہے، ہماری خواہش ہے دوسرے صوبے بھی ترقی کریں، گزشتہ ایک سال میں محکمہ تعلیم میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

موٹرسائیکل سواروں کیلئےایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع

لاہور : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جب کہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پلانٹ فورپاکستان میں 5 کروڑدرخت لگانے کا ہدف تھا، ہم نے ایک ارب سونامی کے جھوٹے نعرے نہیں لگائے، ہم نے ہردرخت کی مانیٹرنگ کر کے اس کی میپنگ کی ، آسٹریلیاطرزکی ٹیکنالوجی کی انسٹالیشن اس سال مکمل ہوجائے گی۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ پنجاب میں ٹیکنالوجی بیسڈ فائر کنٹرول فورس بنائی جائےگی، بینک آف پنجاب اس پورےپراسس کی نگرانی کرے گا، ہم نے فاریسٹ لائن کو قبضے سے چھڑوایا، وزیراعلیٰ کا وژن ہے فاریسٹ کور کو بڑھانا اور اس کی حفاظت بھی کرنی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اوکا پودہ 1399 پر کال کریں تو گھر پر ڈلیوری کیا جاتا ہے، لاہور کے شہریوں کے لئے یہ پودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تحفہ ہے، لاہور کے شہری 1399 پر فون کریں آپ کا پودہ آپ کے گھر پہنچایا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ رنگ روڈ کے اردگرد 3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، لاہور میں اسموگ کا معاملہ گزشتہ 10 سالوں سے تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پراسموگ پر قابو پایا جارہا ہے، 7ایئرکوالٹی مانیٹر پنجاب ایئرکوالٹی سسٹم میں نصب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لاہور کے شہریوں کا فرض ہے، زیادہ سےزیادہ درخت لگائیں، زیادہ درخت لگیں گے توایئرکوالٹی انڈیکس بہترہوگا۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی
  • موٹرسائیکل سواروں کیلئےایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع
  • ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا صوبائی سطح پر اجلاس، تمام ونگز کے مسئولین کی شرکت، عزاداری کے خلاف مقدمات کی مذمت  
  • بنگلہ دیش سیاسی میدان سجنے کو تیار، آئندہ چند روز میں انتخابی تاریخ کا اعلان متوقع
  • گورنر پنجاب آئینی حدود میں رہیں، مشورے اپنی جماعت کو دیں: عظمیٰ بخاری
  •  مریم اورنگزیب کا حافظ آباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
  • حکومت چلانے کیلئے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمی بخاری کا ردعمل
  • حکومت چلانے کیلیے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل
  • ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397 ارب کے نقصان کا انکشاف
  • ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا،ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف