پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ 16جون کو پیش کیا جائے گا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
سٹی 42:صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی،آئی ایم ایف کے سخت پروگرام کےباعث وفاق نے متوازن بجٹ پیش کیا ، پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ 16جون کو پیش کیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ تمام ترقیاتی منصوبے صوبے کے وسائل سے پورے کر رہی ہیں،وفاق کا کوئی بھی منصوبہ اس وقت پنجاب میں نہیں چل رہا،پنجاب تمام ترقیاتی منصوبے اپنے وسائل سے مکمل کر رہاہے۔
یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ جعلی انرولمنٹ روکنے کیلئے بچوں کا ڈیٹا نادرا سے منسلک کر دیا،جب حکومت ملی تو سکولوں میں 1لاکھ سے زائد اساتذہ کی کمی تھی،55ہزارسکولوں میں سے 35ہزار سکولوں کے ہیڈز ہی تعینات نہیں تھے،ہم نے تعلیم کا نظام بہتر بنانے کےلئے ریفارمز کیں،آج تک کسی حکومت نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن پر کام نہیں کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کا معیار بہتر بنانے کیلئے کام کیا،ارلی ایجوکیشن کی بہتری کے لئے ہم نے 12ہزار نئے کمرے بنائے،پہلے رشوت دے کر ٹرانسفر ہوتی تھی مگر اب ایسا ایک بھی کیس نہیں ملے گا،میں نے جہاں اپنے بیٹے کو داخل کرایا ایسا سکول پورے پاکستان میں نہیں ہوگا،ہم ایک ہزار نئے پلے گراؤنڈز بنا رہے ہیں۔
محکمہ بلدیات نے480ارب کی ترقیاتی سکیموں کا بجٹ تیار کرلیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ہنزہ: سوست میں تاجروں کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل، پاک چین سرحدی تجارت معطل
ہنزہ کے علاقے سوست میں تاجر برادری کا انکم ٹیکس اور سلیش ٹیکس کے خلاف دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث پاک چین سرحدی تجارت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں کاروبار سے منسلک گلگت بلتستان کے تاجروں کو بارڈر پاس کے حصول میں کن مشکلات کا سامنا ہے؟
مظاہرے کے دوران تاجروں نے سوست امیگریشن گیٹ کو بند کردیا ہے، جس کے باعث متعدد چینی شہری سرحد پر پھنس گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت معطل ہوگئی ہے، جب کہ چینی شہریوں نے بھی صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے، جس سے علاقے کی فضا کشیدہ ہوگئی ہے۔
تاجروں کا بنیادی مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس اور سلیش ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اس علاقے کی آئینی حیثیت اب تک واضح نہیں، اس لیے یہاں وفاقی سطح پر عائد کیے گئے یہ ٹیکسز غیرمنصفانہ ہیں۔
واضح رہے کہ سوست میں واقع سرحدی ٹریڈ گیٹ پاک چین اقتصادی راہداری کے اہم مراکز میں سے ایک ہے، جہاں سے سالانہ کروڑوں روپے کی تجارت ہوتی ہے۔ ہر سال اپریل سے نومبر تک خنجراب بارڈر کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں تعطل سے نہ صرف مقامی تاجر برادری متاثر ہوتی ہے بلکہ پاک چین دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
یہ احتجاج گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف جاری پرانے مطالبات کی تازہ کڑی ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں تاجر تنظیمیں اور سول سوسائٹی ان ٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج رہ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین کاروبار سے منسلک تاجروں کے لیے نئے قوانین لاگو، تاجر برادری میں بے چینی
ابھی تک ضلعی انتظامیہ یا اعلیٰ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس پر تاجروں میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ پورے گلگت بلتستان تک پھیلایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انکم ٹیکس پاک چین سرحدی تجارت معطل تاجر برادری تاجروں کا دھرنا سلیش ٹیکس سوست گلگت بلتستان حکومت ہنزہ وی نیوز