سندھ حکومت کی کارکردگی صفر‘ اچھا سسٹم ہے تو کراچی کا کوڑا اٹھا لیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی ہیں اور یہ قوم کے لیے ایک فخر کا مقام ہے۔ "مریم نواز نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہے اور یہی ان کی مقبولیت کی اصل وجہ ہے۔ ان کی قیادت اور طرز حکمرانی نے نہ صرف پنجاب بلکہ سندھ کے عوام کو بھی متاثر کیا ہے۔ "آپ کا اصل مسئلہ یہی ہے کہ سندھ کے لوگ بھی اب مریم نواز کے وژن کے دیوانے ہو رہے ہیں۔ "متکبر اور غرور سے بھرے وہی لوگ ہیں جو اقتدار میں دو یا تین مرتبہ آ چکے ہیں لیکن کارکردگی صفر رہی ہے۔ "مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں، بیان بازی، جلن اور تنقید سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ اگر واقعی سندھ میں اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو کم از کم کراچی کا کوڑا تو اٹھا لیں۔"وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کیا کہ "پنجاب کی فکر کرنے کے لیے یہاں کے وارث موجود ہیں، سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو پہلے اپنے عوام کی حالت پر رحم کھانا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں بھی پنجاب میں مضبوط بلدیاتی نظام قائم کیا تھا اور انشاء اللہ اب بھی ایک مؤثر نظام لایا جائے گا۔ جن جماعتوں کو پنجاب کے حلقوں سے صرف 400 اور یونین کونسلز سے محض 50 ووٹ ملے، ان کا اصل امتحان ابھی باقی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔