مریم نواز سے جلنے کڑھنے کے بجائے شرجیل میمن سندھ پر رحم کریں اور کراچی کا کوڑا اٹھائیں، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں آپ اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو چلیں شاباش اب کراچی کا کوڑا تو اٹھالیں، متکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو دو ٹرم اور تین ٹرم سے اقتدار انجوائے کر رہے ہیں اور کارکردگی زیرو ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی منتخب ہوئیں اور انہوں نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اوڑنا بچھونا بنایا، ان کی عاجزی اور انکساری ہی ان کی مقبولیت کی وجہ ہے۔
عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم نواز کی طرز حکومت کے سندھ کے لوگ بھی دیوانے ہیں، یہی آپ کا اصل مسئلہ ہے، متکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو دو ٹرم اور تین ٹرم سے اقتدار انجوائے کر رہے ہیں اور کارکردگی زیرو ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں جلنے کڑھنے اور بیان بازی کا کوئی فائدہ نہیں، آپ کے بقول سندھ میں آپ اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو چلیں شاباش اب کراچی کا کوڑا تو اٹھالیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں، سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو سندھیوں کے حال پر رحم کھانا چاہیے، پنجاب میں پہلے بھی مضبوط بلدیاتی نظام مسلم لیگ (ن) نے بنایا تھا اور ان شااللہ اب بھی بنائیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس جماعت کے پنجاب کے صوبائی حلقوں سے 400 ووٹ اور یونین کونسل سے 50 ووٹ نکلتے ہیں جلد ہی ان کا امتحان آنے والا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان شرجیل میمن مریم نواز
پڑھیں:
لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکشن درست قرار دیتے ہوئے مہر شرافت علی کی الیکشن پٹیشن مسترد کر دی، مہر شرافت نے پی پی 159 کے الیکشن کو ٹریبیونل میں چیلنج کیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس ریٹائر رانا زاہد محمود نے پی پی 159 سے متعلق مہر شرافت کی انتخابی عذرداری کا 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔
الیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 159 پر مریم نواز کے انتخاب کے خلاف مہر شرافت کی دائر کردہ پٹیشن کو مسترد قرار دیتے ہوئے مریم نواز کا انتخاب درست قرار دے دیا۔
مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر اللہ چٹھہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔