رواں سال ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رواں سال ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا کے لئے نصاب کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل وڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا نیا نصاب جاری کردیا ، نیا نصاب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا گیا ہے۔
ایم ڈی کیٹ امتحان ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے اتوار کو متوقع ہے، صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان تاج نے بتایا کہ نئے نصاب میں 5 مضامین شامل کئے ہیں، حیاتیات، کیمیا، طبیعیات، انگریزی، منطقی استدلال شامل ہیں۔
پروفیسر رضوان تاج کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ پرچے میں 180کثیر الجوابی سوالات شامل ہوں گے ، پرچے کا دورانیہ تین گھنٹے پر محیط ہوگا، سوالات کی تقسیم 15 فیصد آسان، 70فیصد درمیانی اور 15 فیصد مشکل پر مشتمل ہوگی۔
امتحان میں منفی مارکنگ نہیں ہوگی ، امتحان مکمل کثیر الجوابی سوالات پر مبنی ہوگا، میڈیکل میں داخلے کیلئے 55 فیصد، ڈینٹل کیلئے 50فیصد نمبرز لازمی ہیں۔
پی ایم اینڈ ڈی سی نے سوالاتی بینک تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا، نیا نصاب تعلیمی ماہرین، بورڈز اور جامعات کی مشاورت سے تیار کیا ہے۔
مزید پڑھیں : صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایم ڈی کیٹ
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اور 100 انڈیکس 1672 پوائنٹس کم ہوکر 161631 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7243 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163570 رہی۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 156327 رہی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر 4.77 ارب شیئرز کے سودے 195.95 ارب روپے میں طے ہوئے۔پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوکر 18561 ارب روپے ہوگئی۔