data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر نے ایک بار پھر آسٹریلیا کی مشہور بگ بیش لیگ (BBL) کے آئندہ سیزن کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے اور وہ ڈرافٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

گزشتہ برس اسامہ میر نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بولنگ سے عمدہ تاثر چھوڑا تھا اور اس بار بھی میلبرن اسٹارز کی ٹیم انہیں ری ٹین کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

بگ بیش لیگ 2025 کے لیے پلیئرز ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا، جس کے لیے اب تک دنیا بھر سے 600 سے زائد انٹرنیشنل کرکٹرز نے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اس ڈرافٹ میں شامل ہونے والے نمایاں کھلاڑیوں میں اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور آل راؤنڈر شاداب خان شامل ہیں۔

امکان ہے کہ رواں سیزن بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بھرپور نمائندگی دیکھنے کو ملے گی، جو نہ صرف لیگ کو مزید دلچسپ بنائے گی بلکہ قومی کرکٹرز کو بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بگ بیش لیگ

پڑھیں:

ثنا میر کا آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونا ہر پاکستانی بیٹی کی جیت ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

مریم نواز نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ ثنا میر کا یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ یہ پاکستان کی ہر بیٹی کی جیت ہے۔

انہوں نے ثنا میر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، استقامت اور لگن پاکستان کی بیٹیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے ثناء میر کو ہال آف فیم میں شامل کرلیا

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے 7نئے کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا، جن میں پاکستان کی ثنا میر بھی شامل ہیں اور وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

ہال آف فیم میں شمولیت کے موقع پر ثنا میر نے کہا کہ وہ ان کرکٹرز کے ساتھ کھڑی ہیں جنہیں بچپن میں آئیڈل مانا تھا اور یہ لمحہ ان کے لیے ناقابلِ یقین ہے۔

انہوں نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی کھیل کے لیے کچھ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر چیئرمین پی سی بی کی ثنا میر کو مبارکباد

ثنا میر نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائٹ بال فارمیٹ (ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے) میں مجموعی طور پر 240 وکٹیں حاصل کیں اور 2432 رنز اسکور کیے ہیں، جو انہیں پاکستان ویمنز کرکٹ کا بے مثال اثاثہ بناتے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی ثنا میر کو عالمی اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ کا فخر ہیں اور ان کا یہ کارنامہ ویمنز کرکٹ کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ ثنا میر کے ساتھ اس مرتبہ جن کرکٹرز کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا  ہے، ان میں بھارت کے ایم ایس دھونی، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری اور انگلینڈ کی سارہ ٹیلر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ثنا میر کے نام ایک اور اعزاز، ویڈیو وائرل
  • واٹس ایپ میں بہترین فیچر متعارف
  • آزاد فلسطینی ریاست اب امریکی پالیسی میں شامل نہیں، امریکی سفیر
  • گوگل کا جدید اینڈرائیڈ 16: نئی خصوصیات کے ساتھ شاندار لانچ
  • کرہ ارض کے 15 گرم ترین مقامات میں پاکستان کے کتنے شہر شامل؟
  • پنجاب کے آئندہ مالی سال کے 1200 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا ڈرافٹ تیار
  • ثنا میر کا آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونا ہر پاکستانی بیٹی کی جیت ہے، مریم نواز
  • وفاقی ترقیاتی بجٹ: گنڈا پور کے احتجاج پر خیبرپختونخوا کے 4 منصوبے شامل
  • کھالوں سے سفید پوش طبقے کیلیے وسائل اکٹھا کرتے ہیں‘اسامہ رضی