دنیا میں اب بھی 138 ملین بچے مزدوری کرنے پر مجبور، اقوام متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) اقوام متحدہ کی جانب سے بدھ 11 جون کو ایک نئی رپورٹ جاری کی گئی، جس میں ایسے بچوں کی زندگیوں کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے، جو بچپن میں ہی مزدوری کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
عالمی سطح پر دس سال قبل 'پائیدار ترقیاتی اہداف‘ اپناتے ہوئے سن 2025 تک بچوں کی مزدوری ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔
تاہم عالمی ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) اور بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق، ''اس ہدف کا وقت اب ختم ہو چکا ہے لیکن بچوں کی مزدوری نہیں۔‘‘سن 2024 میں پانچ سے 17 سال کی عمر کے 137.
(جاری ہے)
تاہم یہ تعداد سن 2000 کے مقابلے میں کم ہے۔ اس وقت 246 ملین بچوں کو اکثر اپنے غربت زدہ خاندانوں کی مدد کے لیے کام کرنا پڑتا تھا۔سن 2016 سے 2020 تک تشویشناک اضافے کے بعد سن 2024 میں 20 ملین کم بچوں نے مزدوری کی۔ یونیسیف کی سربراہ کیتھرین رُسل نے کہا کہ بچوں کی مزدوری کم کرنے میں ''نمایاں پیش رفت‘‘ ہوئی لیکن ''اب بھی بہت سے بچے کانوں، کارخانوں، یا کھیتوں میں خطرناک حالات میں کام کر رہے ہیں۔
‘‘کوئلے کی کانیں اور پاکستان کے مزدور بچے
اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق 138 ملین بچوں میں سے تقریباً 40 فیصد (55 ملین) سن 2024 میں ایسے خطرناک حالات میں مزدوری کر رہے تھے، جو ان کی صحت، حفاظت یا نشو و نما کے لیے نقصان دہ ہیں۔
آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل جیلبر اُونگبو نے کہا کہ اگرچہ کچھ اُمیدیں ہیں لیکن، ''ہمیں اس حقیقت سے نظریں نہیں چرانا چاہییں کہ بچوں کی مزدوری کے خاتمے کے لیے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی ہے۔
‘‘ بچوں کی مزدوری کا خاتمہ اور سست روییونیسیف کی ماہر کلاؤڈیا کاپا کے مطابق اگر حالات ایسے ہی رہے تو بچوں کی مزدوری کے خاتمے میں ''سینکڑوں سال‘‘ لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سن 2000 سے اب تک کی پیش رفت کو چار گنا تک بڑھایا جائے تو تب بھی یہ ہدف سن 2060 تک حاصل ہو گا۔ سب سے کم عمر بچوں (پانچ سے 11 سال) کے لیے پیش رفت خاص طور پر سست ہے اور گزشتہ برس ایسے مزدور بچوں کی تعداد 80 ملین تھی۔
کاپا کے مطابق بچوں کو مزدوری سے بچانے والے عوامل دنیا کو معلوم ہیں۔ ان کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مفت اور لازمی تعلیم نہ صرف بچوں کو مزدوری سے بچاتی ہے بلکہ انہیں غیر محفوظ یا غیر مہذب روزگار سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
دوسری جانب رُسل نے خبردار کیا کہ عالمی فنڈنگ میں کٹوتی ''مشکل سے حاصل کردہ کامیابیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
‘‘ سب سے زیادہ مزدور بچے کھیتوں میںرپورٹ کے مطابق زراعت بچوں کی مزدوری کا سب سے بڑا شعبہ ہے، جہاں کام کرنے والے بچوں کی تعداد تقریباً 61 فیصد بنتی ہے۔ اس کے بعد 27 فیصد بچے گھریلو کام اور دیگر خدمات کے شعبوں میں کام کرتے ہیں جبکہ 13 فیصد بچوں سے صنعت بشمول کان کنی اور مینوفیکچرنگ میں کام لیا جاتا ہے۔
سب صحارا افریقہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، جہاں 87 ملین بچے کام کرتے ہیں۔ ایشیا پیسیفک میں سب سے زیادہ پیش رفت ہوئی، جہاں مزدوری کرنے والے بچوں کی تعداد سن 2000 میں 49 ملین سے کم ہو کر سن 2024 میں 28 ملین رہ گئی ہے۔
ادارت: افسر اعوان
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بچوں کی مزدوری کے مطابق پیش رفت کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق۔ تعداد 26 ہو گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی، رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی۔
ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی ہے ، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے،ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچا و ¿کے قطرے لازمی پلائیں،وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم جاری ہے۔
پولیو مہمات بچوں کو اس لاعلاج بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جنوبی خیبرپختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیاہے، رواں ہفتے کی مہم میں 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا و ¿کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔